الضحى ⁦۹۳:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۶ · پارہ ۳۰

وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ

Wawajadaka dallan fahada

تراجم

اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور تمہیں راستے سے ناواقف پایا تو راستہ دکھایا [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی آپ وحی نازل ہونے سے پہلے شریعت کے احکام سے ناواقف تھے۔ اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعے آپ کو شریعت عطا فرمائی۔ نیز بعض روایتوں میں کچھ ایسے واقعات بھی بیان ہوئے ہیں جن میں آپ کسی سفر کے دوران راستہ بھول گئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طریقے پر آپ کو راستے پر لگا دیا۔ ہوسکتا ہے کہ اس آیت میں اس قسم کے کسی واقعے کی طرف بھی اشارہ ہو۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَجَدَكَwawajadakaاور پایا تجھ کو
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ضَآلًّاḍāllanراہ بھولا
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضالّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فَهَدَىٰfahadāتو اس نے ہدایت بخشی/ رہنمائی کی
    مادہ
    هدي
    اصل لفظ
    هَدَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

اور تجھے راہ بھولا پا کر ہدایت نہیں دی (١) ٧۔١ یعنی تجھے دین شریعت اور ایمان کا پتہ نہیں تھا، ہم نے تجھے راہ یاب کیا، نبوت سے نوازا اور کتاب نازل کی، ورنہ اس سے قبل تو ہدایت کے لئے سرگرداں تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan