الضحى

Ad-Dhuhaa

سورت ۹۳ · آیات: ۱۱ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]

  2. وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۲⁩ کھولیں

    اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]

  3. مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۳⁩ کھولیں

    نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]

  4. وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۴⁩ کھولیں

    یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]

  5. وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ

    آیت ⁦۹۳:۵⁩ کھولیں

    تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]

  6. أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۶⁩ کھولیں

    کیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]

  7. وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۷⁩ کھولیں

    اور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]

  8. وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۸⁩ کھولیں

    اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]

  9. فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ

    آیت ⁦۹۳:۹⁩ کھولیں

    پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]

  10. وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ 

    آیت ⁦۹۳:۱۰⁩ کھولیں

    اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]

  11. وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ

    آیت ⁦۹۳:۱۱⁩ کھولیں

    اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]