الضحى ۹۳:۱۱
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
Waamma biniAAmati rabbika fahaddith
تراجم
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]
- یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔
اور جو تمہارے پروردگار کی نعمت ہے اس کا تذکرہ کرتے رہنا۔
لفظ بہ لفظ
- وَأَمَّاwa-ammāاور رہی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تفصیل
- بِنِعْمَةِbiniʿ'matiنعمت
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نِعْمَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- رَبِّكَrabbikaاپنے رب کی
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَحَدِّثْfaḥaddithپس بیان کرو
- مادہ
- حدث
- اصل لفظ
- تُحَدِّثُ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
تفسیر
اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا رہ۔ (۱) ۱۱۔۱یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کیے ہیں، مثلا ہدایت اور رسالت و نبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت و سرپرستی کا انتظام کیا، تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan