الضحى ⁦۹۳:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۶ · پارہ ۳۰

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ

Ma waddaAAaka rabbuka wama qala

تراجم

نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔

کہ تمہارے پروردگار نے نہ تمہیں چھوڑا ہے اور نہ ناراض ہوا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : نبوت کے بعد شروع شروع میں کچھ دن ایسے گزرے جس میں حضور اقدس ﷺ کے پاس کوئی وحی نہیں آئی اس پر ابولہب کی بیوی نے طعنہ دیا کہ تمہارے پروردگار نے ناراض ہو کر تمہیں چھوڑدیا ہے، اس پر یہ سورت نازل ہوئی تھی، ضحی عربی میں دن چڑھنے کے وقت جو روشنی ہوتی ہے اس کو کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پہلی آیت میں اس کی قسم کھائی ہے اس لئے اس سورت کا نام سورة الضحی ہے۔ اور چڑھتے دن اور اندھیری رات کی قسم کھانے سے غالباً اس طرف اشارہ ہے کہ رات کو جب اندھیرا ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اب دن کی روشنی نہیں آئے گی، اسی طرح اگر کسی مصلحت کی وجہ سے وحی کچھ دن نہیں آئی تو اس سے یہ نتیجہ نکالنا کسی طرح درست نہیں ہے کہ (معاذ اللہ) اللہ تعالیٰ آپ ﷺ سے ناراض ہوگیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. وَدَّعَكَwaddaʿakaچھوڑا تجھ کو
    مادہ
    ودع
    اصل لفظ
    وَدَّعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. رَبُّكَrabbukaتیرے رب نے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَمَاwamāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  5. قَلَىٰqalāوہ ناراض ہوا
    مادہ
    قلي
    اصل لفظ
    قَلَى
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ بیزار ہوگیا ہے۔ (۱) ۳۔۱جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan