الضحى ⁦۹۳:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۶ · پارہ ۳۰

وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ

Wawajadaka AAa-ilan faaghna

تراجم

اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔

اور تمہیں نادار پایا تو غنی کردیا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : حضرت خدیجہ ؓ کے ساتھ آپ نے تجارت میں جو شرکت فرمائی، اس سے آپ کو اچھا خاصا نفع حاصل ہوا تھا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَجَدَكَwawajadakaاور پایا تجھ کو
    مادہ
    وجد
    اصل لفظ
    وَجَدَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عَآئِلًاʿāilanمفلس
    مادہ
    عيل
    اصل لفظ
    عائِل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. فَأَغْنَىٰfa-aghnāتو اس نے غنی کردیا
    مادہ
    غني
    اصل لفظ
    أَغْنَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

اور تجھے نادار پا کر تونگر نہیں بنا دیا۔ (۱) ۸۔۱تونگر کا مطلب ہے کہ اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا ہے۔ جیسے خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تونگری کثرت ساز و سامان کا نام نہیں اصل تونگری تو دل کی تونگری ہے۔ (صحیح مسلم)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan