الليل ⁦۹۲:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۶ · پارہ ۳۰

ٱلَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ

Allathee kaththaba watawalla

تراجم

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس آیت سے مرجئہ فرقے نے (جو ایک باطل فرقہ گزرا ہے) استدلال کیا ہے کہ جہنم میں صرف کافر ہی جائیں گے۔ کوئی مسلمان چاہے کتنا ہی گناہ گار ہو، وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ لیکن یہ عقیدہ ان نصوص صریحہ کے خلاف ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے مسلمان بھی، جن کو اللہ تعالیٰ کچھ سزا دینا چاہے گا، کچھ عرصے کے لئے جہنم میں جائیں گے، پھر وہ نبی (صلى الله عليه وسلم) ، ملائکہ اور دیگر صالحین کی شفاعت سے نکال لئے جائیں گے، یہاں حصر کے انداز میں جو کہا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ جو لوگ پکے کافر اور نہایت بدبخت ہیں، جہنم دراصل ان ہی کے لئے بنائی گئی ہے، جس میں وہ لازمی اور حتمی طور پر اور ہمیشہ کے لئے داخل ہوں گے۔ اگر کچھ نافرمان قسم کے مسلمان جہنم میں جائیں گے تو وہ لازمی اور حتمی طور پر اور ہمیشہ کے لئے نہیں جائیں گے، بلکہ بطور سزا ان کا یہ دخول عارضی ہوگا۔ ( فتح القدیر )۔

جس نے حق کو جھٹلایا، اور منہ موڑا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىalladhīجس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. كَذَّبَkadhabaجھٹلایا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. وَتَوَلَّىٰwatawallāاور منہ موڑ لیا
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    تَوَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منہ پھیر لیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan