الفجر

Al-Fajr

سورت ۸۹ · آیات: ۳۰ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قسم ہے فجر کے وقت کی۔

  2. وَلَيَالٍ عَشۡرٖ

    آیت ⁦۸۹:۲⁩ کھولیں

    اور دس راتوں کی [1]

    1. : وَالْفَجْرِ : فجر کا وقت دنیا کی ہر چیز میں ایک نیا انقلاب لے کر نمودار ہوتا ہے، اس لئے اس کی قسم کھائی گئی ہے، بعض مفسرین نے اس آیت سے خاص ذوالحجہ کی صبح مراد لی ہے، اور دس راتوں سے مراد ذوالحجہ کے مہینے کی پہلی دس راتیں ہیں، جن کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی تقدس عطا فرمایا ہے، اور اس میں عبادت کا بہت ثواب ہے۔
  3. وَٱلشَّفۡعِ وَٱلۡوَتۡرِ

    آیت ⁦۸۹:۳⁩ کھولیں

    اور جفت کی اور طاق کی۔ [1]

    1. : جفت سے مراد دس ذوالحجہ کا دن اور طاق سے مراد عرفہ کا دن ہے، جو نو ذوالحجہ کو آتا ہے ان ایام کی قسم کھانے سے ان کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ ہے۔
  4. وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَسۡرِ

    آیت ⁦۸۹:۴⁩ کھولیں

    اور رات کی جب وہ چل کھڑی ہو۔ [1] (کہ آخرت میں جزاء و سزا ضرور ہوگی)

    1. : یعنی جب رات رخصت ہونے لگے، ان تمام دنوں اور راتوں کا حوالہ شاید اس لئے دیا گیا ہے کہ عرب کے کافر لوگ بھی ان کو مقدس سمجھتے تھے، ظاہر ہے کہ یہ تقدس ان دنوں اور راتوں میں خود سے نہیں آگیا ؛ بلکہ اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا ہے اس لئے یہ سارے دن رات اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حکمت پر دلالت کرتے ہیں، اور اس قدرت اور حکمت کا ایک مظاہرہ یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ نیک اور بد کے ساتھ ایک جیسا سلوک نہ فرمائے، بلکہ نیک لوگوں کو انعام دے اور برے لوگوں کو سزا ؛ چنانچہ اس سورت میں انہی دونوں باتوں کو نہایت بلیغ انداز میں بیان فرمایا گیا ہے۔
  5. هَلۡ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٞ لِّذِي حِجۡرٍ

    آیت ⁦۸۹:۵⁩ کھولیں

    ایک عقل والے (کو یقین دلانے) کے لیے یہ قسمیں کافی ہیں کہ نہیں ؟

  6. أَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ

    آیت ⁦۸۹:۶⁩ کھولیں

    کیا تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

  7. إِرَمَ ذَاتِ ٱلۡعِمَادِ

    آیت ⁦۸۹:۷⁩ کھولیں

    اس اونچے ستونوں والی قوم ارم کے ساتھ [1]

    1. :”ارم“ قوم عاد کے جد اعلیٰ کا نام ہے، اس لیے قوم عاد کی جس شاخ کا یہاں ذکر ہے، اس کو عاد ارم کہا جاتا ہے۔ اور ان کو ستونوں والا کہنے کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان کے قد و قامت اور ڈیل ڈول بہت زیادہ تھے اسی لیے آگے فرمایا گیا ہے کہ ان جیسے لوگ کہیں اور پیدا نہیں کیے گئے۔ اور بعض حضرات نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہوں نے اپنی تعمیرات میں بڑے بڑے ستون بنائے ہوئے تھے۔ ان کے پاس حضرت ہود ؑ کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا جن کا مفصل واقعہ سورة اعراف : 65 اور سورة ہود : 50 میں گذر چکا ہے۔
  8. ٱلَّتِي لَمۡ يُخۡلَقۡ مِثۡلُهَا فِي ٱلۡبِلَٰدِ

    آیت ⁦۸۹:۸⁩ کھولیں

    جس کے برابر دنیا کے ملکوں میں کوئی اور قوم پیدا نہیں کی گئی ؟

  9. وَثَمُودَ ٱلَّذِينَ جَابُواْ ٱلصَّخۡرَ بِٱلۡوَادِ

    آیت ⁦۸۹:۹⁩ کھولیں

    اور ثمود کی اس قوم کے ساتھ کیا کیا جس نے و ادی میں پتھر کی چٹانوں کو تراش رکھا تھا ؟ [1]

    1. : قوم ثمود کے پاس حضرت صالح ؑ کو پیغمبر بناکر بھیجا گیا تھا۔ ان کے تعارف کے لیے دیکھئے سورة اعراف : 73
  10. وَفِرۡعَوۡنَ ذِي ٱلۡأَوۡتَادِ 

    آیت ⁦۸۹:۱۰⁩ کھولیں

    اور میخوں والے فرعون کے ساتھ کیا کیا ؟ [1]

    1. : فرعون کو میخوں والا اس لئے کہا گیا کہ وہ لوگوں کو سزا دینے کے لئے ان کے ہاتھ پاؤں میں میخیں گاڑ دیا کرتا تھا۔
  11. ٱلَّذِينَ طَغَوۡاْ فِي ٱلۡبِلَٰدِ

    آیت ⁦۸۹:۱۱⁩ کھولیں

    یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں سرکشی اختیار کرلی تھی۔

  12. فَأَكۡثَرُواْ فِيهَا ٱلۡفَسَادَ

    آیت ⁦۸۹:۱۲⁩ کھولیں

    اور ان میں بہت فساد مچایا تھا۔

  13. فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍ

    آیت ⁦۸۹:۱۳⁩ کھولیں

    چنانچہ تمہارے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا۔

  14. إِنَّ رَبَّكَ لَبِٱلۡمِرۡصَادِ

    آیت ⁦۸۹:۱۴⁩ کھولیں

    یقین رکھو تمہارا پروردگار سب کو نظر میں رکھے ہوئے ہے۔

  15. فَأَمَّا ٱلۡإِنسَٰنُ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ رَبُّهُۥ فَأَكۡرَمَهُۥ وَنَعَّمَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَكۡرَمَنِ

    آیت ⁦۸۹:۱۵⁩ کھولیں

    لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے۔

  16. وَأَمَّآ إِذَا مَا ٱبۡتَلَىٰهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهُۥ فَيَقُولُ رَبِّيٓ أَهَٰنَنِ

    آیت ⁦۸۹:۱۶⁩ کھولیں

    اور دوسری طرف جب اسے آزماتا ہے اور اس کے رزق میں تنگی کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے۔

  17. كَلَّاۖ بَل لَّا تُكۡرِمُونَ ٱلۡيَتِيمَ

    آیت ⁦۸۹:۱۷⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ [1] صرف یہی نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے۔

    1. : اللہ تعالیٰ نے رزق کی تقسیم اپنی حکمت کے مطابق فرمائی ہے، لہٰذا رزق میں تنگی ہو تو اسے اپنی توہین سمجھنا بھی غلط ہے، اور رزق میں زیادتی ہو تو اسے اپنی عزت سے تعبیر کرنا بھی غلط ہے، کیونکہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے ایسے لوگوں کو مال و دولت سے نوازا ہے جو نیک نہیں ہیں۔
  18. وَلَا تَحَٰٓضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ

    آیت ⁦۸۹:۱۸⁩ کھولیں

    اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔

  19. وَتَأۡكُلُونَ ٱلتُّرَاثَ أَكۡلٗا لَّمّٗا

    آیت ⁦۸۹:۱۹⁩ کھولیں

    اور میراث کا مال سمیٹ سمیٹ کر کھا جاتے ہو۔

  20. وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا 

    آیت ⁦۸۹:۲۰⁩ کھولیں

    اور مال سے بےحد محبت کرتے ہو۔

  21. كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا

    آیت ⁦۸۹:۲۱⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ جب زمین کو کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا۔

  22. وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا

    آیت ⁦۸۹:۲۲⁩ کھولیں

    اور تمہارا پروردگار اور قطاریں باندھے ہوئے فرشتے (میدان حشر میں) آئیں گے۔

  23. وَجِاْيٓءَ يَوۡمَئِذِۭ بِجَهَنَّمَۚ يَوۡمَئِذٖ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ وَأَنَّىٰ لَهُ ٱلذِّكۡرَىٰ

    آیت ⁦۸۹:۲۳⁩ کھولیں

    اور اس دن جہنم کو سامنے لایا جائے گا، تو اس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت سمجھ آنے کا موقع کہاں ہوگا ؟ [1]

    1. : اس وقت اگر کوئی شخص ایمان لانا بھی چاہے تو ایمان اس کے لئے فائدہ مند نہیں ہوگا، ایمان تو وہی معتبر ہے جو قیامت اور موت کے آنے سے پہلے پہلے ہو۔
  24. يَقُولُ يَٰلَيۡتَنِي قَدَّمۡتُ لِحَيَاتِي

    آیت ⁦۸۹:۲۴⁩ کھولیں

    وہ کہے گا کہ : کاش ! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے کچھ آگے بھیج دیا ہوتا۔

  25. فَيَوۡمَئِذٖ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُۥٓ أَحَدٞ

    آیت ⁦۸۹:۲۵⁩ کھولیں

    پھر اس دن اللہ کے برابر کوئی عذاب دینے والا نہیں ہوگا۔

  26. وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُۥٓ أَحَدٞ

    آیت ⁦۸۹:۲۶⁩ کھولیں

    اور نہ اس کے جکڑنے کی طرح کوئی جکڑنے والا ہوگا۔

  27. يَٰٓأَيَّتُهَا ٱلنَّفۡسُ ٱلۡمُطۡمَئِنَّةُ

    آیت ⁦۸۹:۲۷⁩ کھولیں

    (البتہ نیک لوگوں سے کہا جائے گا کہ) اے وہ جان جو (اللہ کی اطاعت میں) چین پاچکی ہے۔ [1]

    1. : یہ قرآن کریم کے اصل لفظ ”نفس مطمئنہ“ کا ترجمہ ہے۔ اس سے مراد انسان کا وہ دل ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے کرتے بالکل سکون پا گیا ہو، اور نافرمانی سے محفوط ہوگیا ہو۔
  28. ٱرۡجِعِيٓ إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةٗ مَّرۡضِيَّةٗ

    آیت ⁦۸۹:۲۸⁩ کھولیں

    اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کر آجا کہ تو اس سے راضی ہو، اور وہ تجھ سے راضی۔

  29. فَٱدۡخُلِي فِي عِبَٰدِي

    آیت ⁦۸۹:۲۹⁩ کھولیں

    اور شامل ہوجا میرے (نیک) بندوں میں۔

  30. وَٱدۡخُلِي جَنَّتِي 

    آیت ⁦۸۹:۳۰⁩ کھولیں

    اور داخل ہوجا میری جنت میں۔