الغاشية
Al-Ghaashiya
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡغَٰشِيَةِ
آیت ۸۸:۱ کھولیںکیا تمہیں اس واقعے (یعنی قیامت) کی خبر پہنچی ہے جو سب پر چھا جائے گا ؟ [1]
- : یہ ”غاشیہ“ کا ترجمہ ہے، اور اسی وجہ سے اس سورت کا نام غاشیہ ہے۔
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ
آیت ۸۸:۲ کھولیںبہت سے چہرے اس دن اترے ہوئے ہوں گے۔
عَامِلَةٞ نَّاصِبَةٞ
آیت ۸۸:۳ کھولیںمصیبت جھیلتے ہوئے، تھکن سے چور۔
تَصۡلَىٰ نَارًا حَامِيَةٗ
آیت ۸۸:۴ کھولیںوہ دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔
تُسۡقَىٰ مِنۡ عَيۡنٍ ءَانِيَةٖ
آیت ۸۸:۵ کھولیںانہیں کھولتے ہوئے چشمے سے پانی پلایا جائے گا۔
لَّيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٖ
آیت ۸۸:۶ کھولیںان کے لیئے ایک کانٹے دار جھاڑ کے سوا کوئی کھانا نہیں ہوگا۔
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِي مِن جُوعٖ
آیت ۸۸:۷ کھولیںجو نہ جسم کا وزن بڑھائے گا اور نہ بھوک مٹائے گا۔
وُجُوهٞ يَوۡمَئِذٖ نَّاعِمَةٞ
آیت ۸۸:۸ کھولیںبہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے۔
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٞ
آیت ۸۸:۹ کھولیں(دنیا میں) اپنی کی ہوئی محنت کی وجہ سے پوری طرح مطمئن۔
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٖ
آیت ۸۸:۱۰ کھولیںعالیشان جنت میں ہوں گے
لَّا تَسۡمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةٗ
آیت ۸۸:۱۱ کھولیںجس میں وہ کوئی لغو بات نہیں سنیں گے۔
فِيهَا عَيۡنٞ جَارِيَةٞ
آیت ۸۸:۱۲ کھولیںاس جنت میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
فِيهَا سُرُرٞ مَّرۡفُوعَةٞ
آیت ۸۸:۱۳ کھولیںاس میں اونچی اونچی نشستیں ہوں گی۔
وَأَكۡوَابٞ مَّوۡضُوعَةٞ
آیت ۸۸:۱۴ کھولیںاور سامنے رکھے ہوئے پیالے۔
وَنَمَارِقُ مَصۡفُوفَةٞ
آیت ۸۸:۱۵ کھولیںاور قطار میں لگائے ہوئے گداز تکیے۔
وَزَرَابِيُّ مَبۡثُوثَةٌ
آیت ۸۸:۱۶ کھولیںاور بچھے ہوئے قالین۔
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلۡإِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ
آیت ۸۸:۱۷ کھولیںتو کیا یہ لوگ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے پیدا کیا گیا ؟ [1]
- : عرب کے لوگ عام طور سے صحراؤں میں اونٹوں پر سفر کرتے تھے، اور اونٹ کی تخلیق میں جو عجیب خصوصیات ہیں، ان سے واقف تھے، نیز اونٹوں پر سفر کرتے وقت انہیں آسمان، زمین اور پہاڑ نظر آتے تھے۔ اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں کہ یہ لوگ اگر اپنے آس پاس کی چیزوں پر ہی غور کرلیں تو انہیں پتہ چل جائے کہ جس ذات نے کائنات کی یہ حیرت انگیز چیزیں پیدا فرمائی ہیں، اسے اپنی خدائی میں کسی شریک کی ضرورت نہیں ہوسکتی، نیز یہ کہ جو اللہ تعالیٰ کائنات کی ان چیزوں کو پیدا کرنے پر قادر ہے، وہ یقیناً اس بات پر بھی قادر ہے کہ وہ انسانوں کو مرنے کے بعد دوسری زندگی عطا کر دے، اور ان سے ان کے اعمال کا حساب لے۔ کائنات کا یہ عظیم کارخانہ اللہ تعالیٰ نے یونہی بےمقصد پیدا نہیں فرمایا ہے، بلکہ اس کا مقصد یہی ہے کہ نیک لوگوں کو ان کی نیکی کا انعام دیا جائے، اور بدکاروں کو ان کی بدکاری کی سزا دی جائے۔
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ
آیت ۸۸:۱۸ کھولیںاور آسمان کو کہ اسے کس طرح بلند کیا گیا ؟
وَإِلَى ٱلۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ
آیت ۸۸:۱۹ کھولیںاور پہاڑوں کو کہ انہیں کس طرح گاڑا گیا ؟
وَإِلَى ٱلۡأَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ
آیت ۸۸:۲۰ کھولیںاور زمین کو کہ اسے کیسے بچھایا گیا ؟
فَذَكِّرۡ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٞ
آیت ۸۸:۲۱ کھولیںاب (اے پیغمبر) تم نصیحت کیے جاؤ۔ تم تو بس نصیحت کرنے والے ہو۔
لَّسۡتَ عَلَيۡهِم بِمُصَيۡطِرٍ
آیت ۸۸:۲۲ کھولیںآپ کو ان پر زبردستی کرنے کے لیے مسلط نہیں کیا گیا۔ [1]
- : آنحضرت ﷺ کو کافروں کی ہٹ دھرمی سے جو تکلیف ہوتی تھی، اس پر آپ کو یہ تسلی دی گئی ہے کہ آپ کا فریضہ صرف تبلیغ کر کے پورا ہوجاتا ہے، آپ پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ انہیں زبردستی مسلمان بنائیں۔ اس میں ہر مبلغ اور حق کے داعی کے لیے بھی یہ اصول بیان فرمایا گیا ہے کہ اسے اپنا تبلیغ کا فریضہ ادا کرتے رہنا چاہیے اور یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ وہ ان سے زبردستی اپنی بات منوانے کا ذمہ دار ہے۔
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
آیت ۸۸:۲۳ کھولیںہاں مگر جو کوئی منہ موڑے گا، اور کفر اختیار کرے گا۔
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَكۡبَرَ
آیت ۸۸:۲۴ کھولیںتو اللہ اس کو بڑا زبردست عذاب دے گا۔
إِنَّ إِلَيۡنَآ إِيَابَهُمۡ
آیت ۸۸:۲۵ کھولیںیقین جانو ان سب کو ہمارے پاس ہی لوٹ کر آنا ہے۔
ثُمَّ إِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُم
آیت ۸۸:۲۶ کھولیںپھر یقینا ان کا حساب لینا ہمارے ذمے ہے۔