الأعلى

Al-A'laa

سورت ۸۷ · آیات: ۱۹ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. سَبِّحِ ٱسۡمَ رَبِّكَ ٱلۡأَعۡلَى

    آیت ⁦۸۷:۱⁩ کھولیں

    اپنے پروردگار کے نام کی تسبیح کرو جس کی شان سب سے اونچی ہے۔

  2. ٱلَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ

    آیت ⁦۸۷:۲⁩ کھولیں

    جس نے سب کچھ پیدا کیا اور ٹھیک ٹھیک بنایا۔

  3. وَٱلَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۳⁩ کھولیں

    اور جس نے ہر چیز کو ایک خاص انداز دیا، پھر راستہ بتایا۔ [1]

    1. : اللہ تعالیٰ نے کائنات میں ہر چیز ایک خاص انداز سے بنائی ہے پھر ہر ایک کو اس کے مناسب دنیا میں رہنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔
  4. وَٱلَّذِيٓ أَخۡرَجَ ٱلۡمَرۡعَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۴⁩ کھولیں

    اور جس نے سبز چارہ (زمین سے) نکالا۔

  5. فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحۡوَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۵⁩ کھولیں

    پھر اسے کالے رنگ کا کوڑا بنادیا۔ [1]

    1. : اشارہ اس طرف ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز اللہ تعالیٰ نے ایسی بنائی ہے کہ کچھ عرصے اپنی بہار دکھانے کے بعد وہ بد شکل اور پھر فنا ہوجاتی ہے۔
  6. سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ

    آیت ⁦۸۷:۶⁩ کھولیں

    (اے پیغمبر) ہم تمہیں پڑھائیں گے پھر تم بھولو گے نہیں۔

  7. إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّهُۥ يَعۡلَمُ ٱلۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۷⁩ کھولیں

    سوائے اس کے جسے اللہ چاہے۔ [1] یقین رکھو وہ کھلی ہوئی چیزوں کو بھی جانتا ہے اور ان چیزوں کو بھی جو چھپی ہوئی ہیں۔

    1. : آنحضرت ﷺ کو فکر رہتی تھی کہ کہیں آپ قرآن کریم کا کچھ حصہ بھول نہ جائیں، اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں اطمینان کرادیا کہ ہم آپ کو بھولنے نہیں دیں گے، البتہ اللہ تعالیٰ جن احکام کو منسوح کرنا چاہے گا انہیں آپ بھول سکتے ہیں۔ جیسا کہ سورة بقرہ : 106 میں گذرا ہے۔
  8. وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۸⁩ کھولیں

    اور ہم تمہیں آسان شریعت (پر چلنے کے لیے) سہولت دیں گے۔ [1]

    1. : اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو جو شریعت عطا فرمائی ہے، وہ بذات خود آسان ہے، پھر مزید تسلی دی گئی ہے کہ ہم اس پر چلنے کو بھی آپ کے لیے آسان کردیں گے۔
  9. فَذَكِّرۡ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكۡرَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۹⁩ کھولیں

    لہذا تم نصیحت کیے جاؤ، اگر نصیحت کا فائدہ ہو۔

  10. سَيَذَّكَّرُ مَن يَخۡشَىٰ 

    آیت ⁦۸۷:۱۰⁩ کھولیں

    جس کے دل میں اللہ کا خوف ہوگا، وہ نصیحت مانے گا۔

  11. وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلۡأَشۡقَى

    آیت ⁦۸۷:۱۱⁩ کھولیں

    اور اس سے دور وہ رہے گا جو بڑا بدبخت ہوگا۔

  12. ٱلَّذِي يَصۡلَى ٱلنَّارَ ٱلۡكُبۡرَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۲⁩ کھولیں

    جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہوگا۔

  13. ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحۡيَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۳⁩ کھولیں

    پھر اس آگ میں نہ مرے گا اور نہ جیے گا۔ [1]

    1. : یعنی زندہ رہنے کا کوئی آرام اسے حاصل نہیں ہوگا۔
  14. قَدۡ أَفۡلَحَ مَن تَزَكَّىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۴⁩ کھولیں

    فلاح اس نے پائی ہے جس نے پاکیزگی اختیار کی۔

  15. وَذَكَرَ ٱسۡمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۵⁩ کھولیں

    اور اپنے پروردگار کا نام لیا، اور نماز پڑھی۔

  16. بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا

    آیت ⁦۸۷:۱۶⁩ کھولیں

    لیکن تم لوگ دنیوی زندگی کو مقدم رکھتے ہو۔

  17. وَٱلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ وَأَبۡقَىٰٓ

    آیت ⁦۸۷:۱۷⁩ کھولیں

    حالانکہ آخرت کہیں زیادہ بہتر اور کہیں زیادہ پائیدار ہے۔

  18. إِنَّ هَٰذَا لَفِي ٱلصُّحُفِ ٱلۡأُولَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۸⁩ کھولیں

    یہ بات یقینا پچھلے (آسمانی) صحیفوں میں بھی درج ہے۔

  19. صُحُفِ إِبۡرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ

    آیت ⁦۸۷:۱۹⁩ کھولیں

    ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں۔