الطارق

At-Taariq

سورت ۸۶ · آیات: ۱۷ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ

    آیت ⁦۸۶:۱⁩ کھولیں

    قسم ہے آسمان کی اور رات کو آنے والے کی۔ [1]

    1. : طارق سے مراد چمکتا ہوا ستارا ہے، کیونکہ وہ رات ہی کہ وقت نظر آتا ہے، اس کی قسم کھاکر فرمایا گیا ہے کہ کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس پر کوئی نگران مقرر نہ ہو، ستارے کی قسم کا مقصد بظاہر یہ ہے کہ جس طرح ستارے آسمان پر دنیا کی ہر جگہ نظر آتے ہیں، اور دنیا کی ہر چیز ان کے سامنے ہوتی ہے، اسی طرح اللہ تعالیٰ خود بھی ہر انسان کے ہر قول وفعل کی نگرانی فرماتا ہے اور اسکے فرشتے بھی اس کام پر مقرر ہیں۔
  2. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ

    آیت ⁦۸۶:۲⁩ کھولیں

    اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ رات کو آنے والا کیا ہے ؟

  3. ٱلنَّجۡمُ ٱلثَّاقِبُ

    آیت ⁦۸۶:۳⁩ کھولیں

    چمکتا ہوا ستارا

  4. إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ

    آیت ⁦۸۶:۴⁩ کھولیں

    کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کی کوئی نگرانی کرنے والا موجود نہ ہو۔

  5. فَلۡيَنظُرِ ٱلۡإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ

    آیت ⁦۸۶:۵⁩ کھولیں

    اب انسان کو یہ دیکھنا چاہیے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے ؟

  6. خُلِقَ مِن مَّآءٖ دَافِقٖ

    آیت ⁦۸۶:۶⁩ کھولیں

    اسے ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔

  7. يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ

    آیت ⁦۸۶:۷⁩ کھولیں

    جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ [1]

    1. : اس سے مراد وہ مادہ منویہ ہے جس سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے، اور اس کے پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے دھڑ کا یہ درمیانی حصہ ہی اس مادے کا اصل مرکز ہے۔
  8. إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ

    آیت ⁦۸۶:۸⁩ کھولیں

    بیشک وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔

  9. يَوۡمَ تُبۡلَى ٱلسَّرَآئِرُ

    آیت ⁦۸۶:۹⁩ کھولیں

    جس دن تمام پوشیدہ باتوں کی جانچ ہوگی۔

  10. فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٖ وَلَا نَاصِرٖ 

    آیت ⁦۸۶:۱۰⁩ کھولیں

    تو انسان کے پاس نہ اپنا کوئی زور ہوگا نہ کوئی مددگار۔

  11. وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجۡعِ

    آیت ⁦۸۶:۱۱⁩ کھولیں

    قسم ہے بارش بھرے آسمان کی۔

  12. وَٱلۡأَرۡضِ ذَاتِ ٱلصَّدۡعِ

    آیت ⁦۸۶:۱۲⁩ کھولیں

    اور پھوٹ پڑنے والی زمین کی۔ [1]

    1. : یعنی اس زمین کی جو پانی برسنے کے بعد کونپل کو باہر نکالنے کے لیے پھٹ پڑتی ہے۔ یہاں بارش اور زمین کے پھٹ پڑنے کی قسم کھانے سے بظاہر یہ اشارہ مقصود ہے کہ بارش کے پانی سے وہی زمین فائدہ اٹھاتی ہے جس میں اگنے کی صلاحیت ہو، اسی طرح قرآن کریم سے وہی شخص فائدہ اٹھاتا ہے جس کے دل میں حق کو قبول کرنے کی گنجائش ہو۔
  13. إِنَّهُۥ لَقَوۡلٞ فَصۡلٞ

    آیت ⁦۸۶:۱۳⁩ کھولیں

    کہ یہ (قرآن) ایک فیصلہ کن بات ہے۔

  14. وَمَا هُوَ بِٱلۡهَزۡلِ

    آیت ⁦۸۶:۱۴⁩ کھولیں

    اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

  15. إِنَّهُمۡ يَكِيدُونَ كَيۡدٗا

    آیت ⁦۸۶:۱۵⁩ کھولیں

    بیشک یہ (کافر لوگ) چالیں چل رہے ہیں۔

  16. وَأَكِيدُ كَيۡدٗا

    آیت ⁦۸۶:۱۶⁩ کھولیں

    اور میں بھی اپنی چال چل رہا ہوں۔

  17. فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

    آیت ⁦۸۶:۱۷⁩ کھولیں

    لہذا (اے پیغمبر) تم ان کافروں کو ڈھیل دو ، انہیں تھوڑے دنوں اپنے حال پر چھوڑ دو۔ [1]

    1. : یعنی ابھی ان کافروں کو سزا دینے کا وقت نہیں آیا۔ اس لیے ان کو فی الحال اپنی حالت پر چھوڑ دو جب وقت آئے گا تو اللہ تعالیٰ ان کو خود اپنی پکڑ میں لے لے گا۔