الطارق ۸۶:۷
يَخۡرُجُ مِنۢ بَيۡنِ ٱلصُّلۡبِ وَٱلتَّرَآئِبِ
Yakhruju min bayni assulbi wattara-ib
تراجم
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے.[1]
- کہا جاتا ہے کہ پیٹھ، مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک ہی پانی اس لئے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔ تَرَائِبُ، تَرِيبَةٌ کی جمع ہے، سینے کا وہ حصہ جو ہار پہننے کی جگہ ہے۔
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد وہ مادہ منویہ ہے جس سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے، اور اس کے پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلنے کا مطلب یہ ہے کہ انسان کے دھڑ کا یہ درمیانی حصہ ہی اس مادے کا اصل مرکز ہے۔
لفظ بہ لفظ
- يَخْرُجُyakhrujuنکلتا ہے
- مادہ
- خرج
- اصل لفظ
- خَرَجَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مِنۢminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- بَيْنِbayniدرمیان سے
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلصُّلْبِl-ṣul'biپیٹھ کی ہڈی کے
- مادہ
- صلب
- اصل لفظ
- صُلْب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱلتَّرَآئِبِwal-tarāibiاور سینے کی ہڈیوں ( کے درمیان سے)
- مادہ
- ترب
- اصل لفظ
- تَرائِب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے۔ (۱) ۷۔۱کہا جاتا ہے کہ پیٹھ مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک پانی اس لیے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan