الطارق ⁦۸۶:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۱ · پارہ ۳۰

إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجۡعِهِۦ لَقَادِرٞ

Innahu AAala rajAAihi laqadir

تراجم

بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی انسان کےمرنے کے بعد، اسےدوبارہ زندہ کرنے پر وہ قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرۂ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا۔ پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحیح قرار دیا ہے۔

بیشک وہ اسے دوبارہ پیدا کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّهُۥinnahuبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَىٰʿalāاوپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. رَجْعِهِۦrajʿihiاس کے واپس لانے کے
    مادہ
    رجع
    اصل لفظ
    رَجْع
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لَقَادِرٌlaqādirunالبتہ قادر ہے
    مادہ
    قدر
    اصل لفظ
    قادِر
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے (١) ٨۔١ یعنی انسان کے مرنے کے بعد، اسے دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔ بعض کے نزدیک اس کا مطلب ہے کہ وہ اس قطرہ آب کو دوبارہ شرمگاہ کے اندر لوٹانے کی قدرت رکھتا ہے جہاں سے وہ نکلا تھا پہلے مفہوم کو امام شوکانی اور امام ابن جریر طبری نے زیادہ صحییح قرار دیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan