الطارق ⁦۸۶:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۱ · پارہ ۳۰

إِن كُلُّ نَفۡسٖ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٞ

In kullu nafsin lamma AAalayha hafith

تراجم

کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے عمل لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں، یہ انسانوں کی حفاظت کرنے والے فرشتے ہیں، جیسا کہ سورۂ رعد کی آیت نمبر ۔ 11 سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی حفاظت کے لئے بھی انسان کے آگے پیچھے فرشتے ہوتے ہیں، جس طرح قول وفعل لکھنے والے ہوتے ہیں۔

کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کی کوئی نگرانی کرنے والا موجود نہ ہو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. إِنinنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. كُلُّkulluکوئی
    مادہ
    كلل
    اصل لفظ
    كُلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. نَفْسٍnafsinشخص
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. لَّمَّاlammāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَمّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استثنا
  5. عَلَيْهَاʿalayhāاس پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  6. حَافِظٌḥāfiẓunحفاظت کرنے والا ہے/ نگرانی کرنے والا ہے
    مادہ
    حفظ
    اصل لفظ
    حافِظ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کوئی ایسا نہیں جس پر نہگبان فرشتہ نہ ہو (١) ٤۔١ یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے اعمال لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ انسانوں کی حفاطت کرنے والے فرشتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan