الطارق ⁦۸۶:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۱ · پارہ ۳۰

فَمَهِّلِ ٱلۡكَٰفِرِينَ أَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدَۢا

Famahhili alkafireena amhilhum ruwayda

تراجم

تو کافروں کو مہلت دے[1] انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی ان کے لئے تعجیل عذاب کا سوال نہ کر، بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔ رُوَيْدًا : قَلَيلا یا قَرِيبًا یہ امہال واستدراج بھی کافروں کے حق میں اللہ کی طرف سے ایک کید کی صورت ہے جیسے فرمایا سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لا يَعْلَمُونَ [1] وَأُمْلِي لَهُمْ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ ( الأعراف:182-183 ) ۔

لہذا (اے پیغمبر) تم ان کافروں کو ڈھیل دو ، انہیں تھوڑے دنوں اپنے حال پر چھوڑ دو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ابھی ان کافروں کو سزا دینے کا وقت نہیں آیا۔ اس لیے ان کو فی الحال اپنی حالت پر چھوڑ دو جب وقت آئے گا تو اللہ تعالیٰ ان کو خود اپنی پکڑ میں لے لے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَهِّلِfamahhiliپس ڈھیل دے دو
    مادہ
    مهل
    اصل لفظ
    مَهِّلِ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  2. ٱلْكَٰفِرِينَl-kāfirīnaکافروں کو
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كافِر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. أَمْهِلْهُمْamhil'humڈھیل دو ان کو
    مادہ
    مهل
    اصل لفظ
    أَمْهِلْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. رُوَيْدًۢاruwaydanمہلت تھوڑی سی
    مادہ
    رود
    اصل لفظ
    رُوَيْد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تو کافروں کو مہلت دے (١) انہیں تھوڑے دن چھوڑ دے۔ ١٧۔١ یعنی ان کے لئے جلدی عذاب کا سوال نہ کر بلکہ انہیں کچھ مہلت دے دے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan