المطففين

Al-Mutaffifin

سورت ۸۳ · آیات: ۳۶ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ

    آیت ⁦۸۳:۱⁩ کھولیں

    بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔

  2. ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲⁩ کھولیں

    جن کا حال یہ ہے کہ جب وہ لوگوں سے خود کوئی چیز ناپ کرلیتے ہیں تو پوری پوری لیتے ہیں۔

  3. وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ

    آیت ⁦۸۳:۳⁩ کھولیں

    اور جب وہ کسی کو ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو گھٹا کردیتے ہیں۔ [1]

    1. : ان آیتوں میں ان لوگوں کے لیے بڑی سخت وعید بیان فرمائی گئی ہے جو دوسروں سے اپنا حق وصول کرنے میں تو بڑی سرگرمی دکھاتے ہیں، لیکن جب دوسروں کا حق دینے کا وقت آتا ہے تو ڈنڈی مارتے ہیں۔ یہ وعید صرف ناپ تول ہی سے متعلق نہیں ہے، بلکہ ہر قسم کے حقوق کو شامل ہے، اور اس طرح ڈنڈی مارنے کو عربی میں ”تطفیف“ کہتے ہیں، اسی لیے اس سورت کا نام تطفیف ہے۔
  4. أَلَا يَظُنُّ أُوْلَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ

    آیت ⁦۸۳:۴⁩ کھولیں

    کیا یہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ انہیں زندہ کر کے اٹھایا جائے گا ؟

  5. لِيَوۡمٍ عَظِيمٖ

    آیت ⁦۸۳:۵⁩ کھولیں

    ایک بڑے زبردست دن میں

  6. يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۸۳:۶⁩ کھولیں

    جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔

  7. كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٖ

    آیت ⁦۸۳:۷⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے ! یقین جانو کہ بدکار لوگوں کا اعمال نامہ سجین میں ہے۔ [1]

    1. : سجین کے لفظی معنی قید خانے کے ہیں۔ یہ اس جگہ کا نام ہے جہاں مرنے کے بعد کافروں کی روحوں کو رکھا جاتا ہے۔ وہیں پر ان کا اعمال نامہ بھی موجود رہتا ہے۔
  8. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينٞ

    آیت ⁦۸۳:۸⁩ کھولیں

    اور تمہیں کیا معلوم کہ سجین (میں رکھا ہوا اعمال نامہ) کیا چیز ہے ؟

  9. كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ

    آیت ⁦۸۳:۹⁩ کھولیں

    وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔

  10. وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ 

    آیت ⁦۸۳:۱۰⁩ کھولیں

    اس دن بڑی خرابی ہوگی حق کو جھٹلانے والوں کی۔

  11. ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۸۳:۱۱⁩ کھولیں

    جو جزاء و سزا کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔

  12. وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ

    آیت ⁦۸۳:۱۲⁩ کھولیں

    اور اس دن کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے گزرا ہوا گنہگار ہو۔

  13. إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ

    آیت ⁦۸۳:۱۳⁩ کھولیں

    اسے جب ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہوں تو وہ کہتا ہو کہ : یہ تو پچھلے لوگوں کے افسانے ہیں۔

  14. كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ

    آیت ⁦۸۳:۱۴⁩ کھولیں

    ہرگز نہیں ! بلکہ جو عمل یہ کرتے رہے ہیں اس نے ان کے دلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے۔

  15. كَلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّمَحۡجُوبُونَ

    آیت ⁦۸۳:۱۵⁩ کھولیں

    ہرگز نہیں ! حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ اس دن اپنے پروردگار کے دیدار سے محروم ہوں گے۔

  16. ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ

    آیت ⁦۸۳:۱۶⁩ کھولیں

    پھر ان کو دوزخ میں داخل ہونا پڑے گا۔

  17. ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

    آیت ⁦۸۳:۱۷⁩ کھولیں

    پھر کہا جائے گا کہ : یہ ہے وہ چیز جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔

  18. كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ

    آیت ⁦۸۳:۱۸⁩ کھولیں

    خبردار ! نیک لوگوں کا اعمال نامہ علیین میں ہے۔ [1]

    1. : علیین کے لفظی معنی بالا خانوں کے ہیں۔ یہ اس جگہ کا نام ہے جہاں مومنوں کی روحیں مرنے کے بعد بھیجی جاتی ہیں اور وہیں پر ان کا اعمال نامہ بھی رہتا ہے۔
  19. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

    آیت ⁦۸۳:۱۹⁩ کھولیں

    اور تمہیں کیا معلوم کہ علیین (میں رکھا ہوا اعمال نامہ) کیا چیز ہے ؟

  20. كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ 

    آیت ⁦۸۳:۲۰⁩ کھولیں

    وہ ایک لکھی ہوئی کتاب ہے۔

  21. يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲۱⁩ کھولیں

    جسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں۔ [1]

    1. : مومنوں کا اعمال نامہ چونکہ نیکیوں پر مشتمل ہوتا ہے، اس لیے مقرب فرشتے اس کے اعزازو اکرام کے طور پر اسے دیکھتے ہیں، اور دیکھنے کا مطلب اس کی نگرانی بھی ہوسکتا ہے۔
  22. إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٍ

    آیت ⁦۸۳:۲۲⁩ کھولیں

    یقین جانو کہ نیک لوگ بڑی نعمتوں میں ہوں گے۔

  23. عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲۳⁩ کھولیں

    آرام دہ نشستوں پر بیٹھے نظارہ کر رہے ہوں گے۔

  24. تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ

    آیت ⁦۸۳:۲۴⁩ کھولیں

    ان کے چہروں پر نعمتوں میں رہنے سے جو رونق آئے گی، تم اسے صاف پہچان لوگے۔

  25. يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقٖ مَّخۡتُومٍ

    آیت ⁦۸۳:۲۵⁩ کھولیں

    انہیں ایسی خالص شراب پلائی جائے گی جس پر مہر لگی ہوگی۔

  26. خِتَٰمُهُۥ مِسۡكٞۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲۶⁩ کھولیں

    اس کی مہر بھی مشک ہی مشک ہوگی۔ اور یہی وہ چیز ہے جس پر للچانے والوں کو بڑھ چڑھ کر للچانا چاہیے۔

  27. وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ

    آیت ⁦۸۳:۲۷⁩ کھولیں

    اور اس شراب میں تسنیم کا پانی ملا ہوا ہوگا۔ [1]

    1. : جیسا کہ اگلی آیت میں آ رہا ہے، تسنیم جنت کے ایک چشمے کا نام ہے۔ اس کا پانی جب اس شراب میں ملے گا تو اس کے ذائقے اور لطف میں بہت اضافہ کردے گا۔
  28. عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲۸⁩ کھولیں

    جو ایک ایسا چشمہ ہے کہ جس سے اللہ کے مقرب بندے پانی پئیں گے۔

  29. إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجۡرَمُواْ كَانُواْ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ يَضۡحَكُونَ

    آیت ⁦۸۳:۲۹⁩ کھولیں

    جو لوگ مجرم تھے، وہ ایمان والوں پر ہنسا کرتے تھے۔

  30. وَإِذَا مَرُّواْ بِهِمۡ يَتَغَامَزُونَ 

    آیت ⁦۸۳:۳۰⁩ کھولیں

    اور جب ان کے پاس سے گزرتے تھے تو ایک دوسرے کو آنکھوں ہی آنکھوں میں اشارے کرتے تھے۔

  31. وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ

    آیت ⁦۸۳:۳۱⁩ کھولیں

    اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تھے، تو دل لگی کرتے ہوئے جاتے تھے۔

  32. وَإِذَا رَأَوۡهُمۡ قَالُوٓاْ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ

    آیت ⁦۸۳:۳۲⁩ کھولیں

    اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ لوگ یقینا گمراہ ہیں۔

  33. وَمَآ أُرۡسِلُواْ عَلَيۡهِمۡ حَٰفِظِينَ

    آیت ⁦۸۳:۳۳⁩ کھولیں

    حالانکہ ان کو ان مسلمانوں پر نگران بنا کر نہیں بھیجا گیا تھا۔

  34. فَٱلۡيَوۡمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنَ ٱلۡكُفَّارِ يَضۡحَكُونَ

    آیت ⁦۸۳:۳۴⁩ کھولیں

    آخر ہوگا یہ کہ آج ایمان لانے والے کافروں پر ہنس رہے ہوں گے۔

  35. عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

    آیت ⁦۸۳:۳۵⁩ کھولیں

    آرام دہ نشستوں پر بیٹھے ہوئے دیکھ رہے ہوں گے۔

  36. هَلۡ ثُوِّبَ ٱلۡكُفَّارُ مَا كَانُواْ يَفۡعَلُونَ

    آیت ⁦۸۳:۳۶⁩ کھولیں

    کہ کافر لوگوں کو واقعی ان کاموں کا بدلہ مل گیا جو وہ کیا کرتے تھے۔