الإنشقاق

Al-Inshiqaaq

سورت ۸۴ · آیات: ۲۵ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۱⁩ کھولیں

    جب آسمان پھٹ پڑے گا۔ [1]

    1. : پچھلی سورتوں کی طرح اس سورت میں بھی قیامت کے حالات بیان فرمائے گئے ہیں، عربی میں پھٹ پڑنے کو انشقاق کہتے ہیں، اسی لئے اس سورت کا نام انشقاق ہے۔
  2. وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۲⁩ کھولیں

    اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا، اور اس پر لازم ہے یہی کرے۔

  3. وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۳⁩ کھولیں

    اور جب زمین کو کھینچ دیا جائے گا۔ [1]

    1. : روایات سے اس کی تفصیل یہ معلوم ہوتی ہے کہ قیامت میں زمین کو ربڑ کی طرح کھینچ کر موجودہ سائز سے بڑا کردیا جائے گا، تاکہ اس میں تمام اگلے پچھلے لوگ سما سکیں۔
  4. وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۴⁩ کھولیں

    اور اس کے اندر جو کچھ ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ [1]

    1. : اس سے مراد وہ مردے ہیں جو قبروں میں مدفون ہیں کہ ان کو قبروں سے باہر نکال دیا جائے گا۔ البتہ آیت کے الفاظ عام ہیں، اس لیے یہ مطلب بھی ممکن ہے کہ زمین کے اندر جو اور چیزیں مثلا معدنیات وغیرہ ہیں، انہیں بھی باہر نکال دیا جائے گا۔
  5. وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

    آیت ⁦۸۴:۵⁩ کھولیں

    اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گی، اور اس پر لازم ہے کہ یہی کرے (اس وقت انسان کو اپنا انجام معلوم ہوجائے گا)

  6. يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ

    آیت ⁦۸۴:۶⁩ کھولیں

    اے انسان ! تو اپنے پروردگار کے پاس پہنچنے تک مسلسل کسی محنت میں لگا رہے گا، یہاں تک کہ اس سے جا ملے گا۔ [1]

    1. : انسان کی پوری زندگی کسی نہ کسی کوشش میں خرچ ہوتی ہے۔ جو نیک لوگ ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کی تعمیل میں محنت کرتے ہیں، اور جو دنیا پرست ہیں، وہ صرف دنیا میں محنت کرتے ہیں، اور جو دنیا پرست ہیں، وہ صرف دنیا کے فوائد حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ ہر انسان کا آخری انجام یہ ہوتا ہے کہ وہ محنت کرتا کرتا اللہ تعالیٰ کے پاس پہنچ جاتا ہے۔
  7. فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ

    آیت ⁦۸۴:۷⁩ کھولیں

    پھر جس شخص کو اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔

  8. فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا

    آیت ⁦۸۴:۸⁩ کھولیں

    اس سے تو آسان حساب لیا جائے گا۔

  9. وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا

    آیت ⁦۸۴:۹⁩ کھولیں

    اور وہ اپنے گھر والوں کے پاس خوشی مناتا ہوا واپس آئے گا۔

  10. وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ 

    آیت ⁦۸۴:۱۰⁩ کھولیں

    لیکن وہ شخص جس کو اس کا اعمال نامہ اس کی پشت کے پیچھے سے دیا جائے گا۔ [1]

    1. : سورة الحاقہ : 25 میں فرمایا گیا ہے کہ برے لوگوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ بائیں ہاتھ میں بھی پیچھے کی طرف سے دیا جائے گا۔
  11. فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا

    آیت ⁦۸۴:۱۱⁩ کھولیں

    وہ موت کو پکارے گا

  12. وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا

    آیت ⁦۸۴:۱۲⁩ کھولیں

    اور بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوگا۔

  13. إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا

    آیت ⁦۸۴:۱۳⁩ کھولیں

    پہلے وہ اپنے گھر والوں کے درمیان بہت خوش رہتا تھا۔

  14. إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ

    آیت ⁦۸۴:۱۴⁩ کھولیں

    اس نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ وہ کبھی پلٹ کر (اللہ کے سامنے) نہیں جائے گا۔

  15. بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا

    آیت ⁦۸۴:۱۵⁩ کھولیں

    بھلا کیوں نہیں ؟ اس کا پروردگار اسے یقینی طور پر دیکھ رہا تھا۔

  16. فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ

    آیت ⁦۸۴:۱۶⁩ کھولیں

    اب میں قسم کھاتا ہوں شفق کی۔

  17. وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ

    آیت ⁦۸۴:۱۷⁩ کھولیں

    اور رات کی اور ان تمام چیزوں کی جنہیں وہ سمیٹ لے۔ [1]

    1. : یعنی جن چیزوں کو رات اپنے اندھیرے میں چھپالے۔ یہاں شفق، رات اور چاند کی قسم کھائی گئی ہے۔ یہ ساری چیزیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، ان کی قسم کھا کر یہ فرمایا گیا ہے کہ انسان بھی ایک منزل سے دوسری منزل تک سفر کرتا رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملے گا۔
  18. وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ

    آیت ⁦۸۴:۱۸⁩ کھولیں

    اور چاند کی جب وہ بھر کو پورا ہوجائے۔

  19. لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ

    آیت ⁦۸۴:۱۹⁩ کھولیں

    کہ تم سب ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھتے جاؤ گے۔ [1]

    1. : انسان اپنی زندگی میں مختلف مرحلوں سے گذرتا ہے۔ بچپن، جوانی، ادھیڑ عمر اور پھر بڑھاپا، نیز اس کی سوچ میں بھی مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ یہ سارے مراحل اس آیت کے مفہوم میں داخل ہیں۔
  20. فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ 

    آیت ⁦۸۴:۲۰⁩ کھولیں

    پھر ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایمان نہیں لاتے ؟

  21. وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩

    آیت ⁦۸۴:۲۱⁩ کھولیں

    اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدہ نہیں کرتے ؟ [1]

    1. : یہ سجدہ کی آیت ہے، یعنی اس آیت کو جب عربی میں تلاوت کیا جائے تو پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔
  22. بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ

    آیت ⁦۸۴:۲۲⁩ کھولیں

    بلکہ یہ کافر لوگ حق کو جھٹلاتے ہیں۔

  23. وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ

    آیت ⁦۸۴:۲۳⁩ کھولیں

    اور جو کچھ یہ جمع کر رہے ہیں، اللہ کو خوب معلوم ہے۔ [1]

    1. : اس کا ایک مطلب تو یہ کہ وہ اپنے اعمال کا جو ذخیرہ کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کو خوب جانتا ہے۔ اور دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے دلوں میں جو باتیں چھپا رکھی ہیں، اللہ تعالیٰ ان سے خوب واقف ہے۔
  24. فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ

    آیت ⁦۸۴:۲۴⁩ کھولیں

    اب تم انہیں ایک دردناک عذاب کی خوشخبری سنا دو۔

  25. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ

    آیت ⁦۸۴:۲۵⁩ کھولیں

    البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، ان کو ایسا ثواب ملے گا جو کبھی ختم نہیں ہوگا۔