الإنشقاق ۸۴:۳
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
Wa-itha al-ardu muddat
تراجم
اور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]
- یعنی اس کے طول وعرض میں مزید وسعت کر دی جائےگی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو صاف اور ہموار کرکے بچھا دیا جائے گا۔ اس میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔
اور جب زمین کو کھینچ دیا جائے گا۔ [1]
- : روایات سے اس کی تفصیل یہ معلوم ہوتی ہے کہ قیامت میں زمین کو ربڑ کی طرح کھینچ کر موجودہ سائز سے بڑا کردیا جائے گا، تاکہ اس میں تمام اگلے پچھلے لوگ سما سکیں۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اور جب زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی (١) ٣۔١ یعنی اس کے طول و عرض میں مزید وسعت کر دی جائے گی۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس پر جو پہاڑ وغیرہ ہیں، سب کو ریزہ ریزہ کر کے زمین کو ہموار کر کے بچھایا جائے گا۔ اس میں میں کوئی اونچ نیچ نہیں رہے گی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan