الإنشقاق ۸۴:۴
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
Waalqat ma feeha watakhallat
تراجم
اور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]
- یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں، وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔
اور اس کے اندر جو کچھ ہے وہ اسے باہر پھینک دے گی اور خالی ہوجائے گی۔ [1]
- : اس سے مراد وہ مردے ہیں جو قبروں میں مدفون ہیں کہ ان کو قبروں سے باہر نکال دیا جائے گا۔ البتہ آیت کے الفاظ عام ہیں، اس لیے یہ مطلب بھی ممکن ہے کہ زمین کے اندر جو اور چیزیں مثلا معدنیات وغیرہ ہیں، انہیں بھی باہر نکال دیا جائے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَأَلْقَتْwa-alqatاور ڈال دی جائے گی
- مادہ
- لقي
- اصل لفظ
- أَلْقَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- فِيهَاfīhāاس میں ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- وَتَخَلَّتْwatakhallatاور خالی ہوجائے گی
- مادہ
- خلو
- اصل لفظ
- تَخَلَّتْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
تفسیر
اور اس میں جو ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی (١) ٤۔١ یعنی اس میں جو مردے دفن ہیں، سب زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے جو خزانے اس کے بطن میں موجود ہیں وہ انہیں ظاہر کر دے گی، اور خود بالکل خالی ہو جائے گی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan