الإنشقاق
Al-Inshiqaaq
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتۡ
آیت ۸۴:۱ کھولیںجب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
آیت ۸۴:۲ کھولیںاور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]
وَإِذَا ٱلۡأَرۡضُ مُدَّتۡ
آیت ۸۴:۳ کھولیںاور جب زمین (کھینچ کر) پھیلا دی جائے گی.[1]
وَأَلۡقَتۡ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتۡ
آیت ۸۴:۴ کھولیںاور اس میں جو ہے اسے وه اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی.[1]
وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ
آیت ۸۴:۵ کھولیںاور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدۡحٗا فَمُلَٰقِيهِ
آیت ۸۴:۶ کھولیںاے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے.[1]
فَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
آیت ۸۴:۷ کھولیںتو (اس وقت) جس شخص کے داہنے ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا.
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا
آیت ۸۴:۸ کھولیںاس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورٗا
آیت ۸۴:۹ کھولیںاور وه اپنے اہل کی طرف ہنسی خوشی لوٹ آئے گا.[1]
وَأَمَّا مَنۡ أُوتِيَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهۡرِهِۦ
آیت ۸۴:۱۰ کھولیںہاں جس شخص کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا.
فَسَوۡفَ يَدۡعُواْ ثُبُورٗا
آیت ۸۴:۱۱ کھولیںتو وه موت کو بلانے لگے گا.[1]
وَيَصۡلَىٰ سَعِيرًا
آیت ۸۴:۱۲ کھولیںاور بھڑکتی ہوئی جہنم میں داخل ہوگا.
إِنَّهُۥ كَانَ فِيٓ أَهۡلِهِۦ مَسۡرُورًا
آیت ۸۴:۱۳ کھولیںیہ شخص اپنے متعلقین میں (دنیا میں) خوش تھا.[1]
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
آیت ۸۴:۱۴ کھولیںاس کا خیال تھا کہ اللہ کی طرف لوٹ کر ہی نہ جائے گا.[1]
بَلَىٰٓۚ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرٗا
آیت ۸۴:۱۵ کھولیںکیوں نہیں[1] ، حاﻻنکہ اس کا رب اسے بخوبی دیکھ رہا تھا.[2]
فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلشَّفَقِ
آیت ۸۴:۱۶ کھولیںمجھے شفق کی قسم[1] ! اور رات کی!
وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ
آیت ۸۴:۱۷ کھولیںاور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.
وَٱلۡقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
آیت ۸۴:۱۸ کھولیںاور چاند کی جب کہ وه کامل ہو جاتا ہے.[1]
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ
آیت ۸۴:۱۹ کھولیںیقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُونَ
آیت ۸۴:۲۰ کھولیںانہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں ﻻتے.
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡقُرۡءَانُ لَا يَسۡجُدُونَۤ۩
آیت ۸۴:۲۱ کھولیںاور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجده نہیں کرتے.[1]
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يُكَذِّبُونَ
آیت ۸۴:۲۲ کھولیںبلکہ جنہوں نے کفر کیا وه جھٹلا رہے ہیں.[1]
وَٱللَّهُ أَعۡلَمُ بِمَا يُوعُونَ
آیت ۸۴:۲۳ کھولیںاور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ یہ دلوں میں رکھتے ہیں.[1]
فَبَشِّرۡهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
آیت ۸۴:۲۴ کھولیںانہیں المناک عذابوں کی خوشخبری سنا دو.
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونِۭ
آیت ۸۴:۲۵ کھولیںہاں ایمان والوں اور نیک اعمال والوں کو بے شمار اور نہ ختم ہونے واﻻ اجر ہے.