الإنشقاق ⁦۸۴:۱۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۹ · پارہ ۳۰

وَٱلَّيۡلِ وَمَا وَسَقَ

Wallayli wama wasaq

تراجم

اور اس کی جمع کرده[1] چیزوں کی قسم.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اندھیرا ہوتے ہی ہر چیز اپنےماویٰ اور مسکن کی طرف جمع اور سمٹ آتی ہے یعنی رات کا اندھیرا جن چیزوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔

اور رات کی اور ان تمام چیزوں کی جنہیں وہ سمیٹ لے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی جن چیزوں کو رات اپنے اندھیرے میں چھپالے۔ یہاں شفق، رات اور چاند کی قسم کھائی گئی ہے۔ یہ ساری چیزیں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، ان کی قسم کھا کر یہ فرمایا گیا ہے کہ انسان بھی ایک منزل سے دوسری منزل تک سفر کرتا رہے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ سے جا ملے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّيْلِwa-al-layliاور رات کی
    مادہ
    ليل
    اصل لفظ
    لَيْل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. وَمَاwamāاور اس کی جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  3. وَسَقَwasaqaوہ اکٹھا کرے/ سمیٹ لے
    مادہ
    وسق
    اصل لفظ
    وَسَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

اور اس کی جمع کردہ (١) چیزوں کی قسم۔ ١٧۔١ اندھیرا ہوتے ہی ہرچیز اپنے مسکن کی طرف جمع اور سمٹ آتی ہے یعنی رات کا اندھیرا جن چیزوں کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan