الإنشقاق ⁦۸۴:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۹ · پارہ ۳۰

فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابٗا يَسِيرٗا

Fasawfa yuhasabu hisabanyaseera

تراجم

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. آسان حساب یہ ہے کہ مومن کا اعمال نامہ پیش ہوگا۔ اس کی غلطیاں بھی اس کے سامنے لائی جائیں گی، پھر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل وکرم سے انہیں معاف فرما دے گا۔ حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ”جس کا حساب لیا گیا وہ ہلاک ہوگیا“۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اللہ مجھے آپ پر قربان کرے کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا، جس کے دائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا گیا، اس کا حساب آسان ہوگا۔ مطلب حضرت عائشہ (رضی الله عنها) کا یہ تھا کہ اس آیت کی رو سے حساب تو مومن کا بھی ہوگا لیکن وہ ہلاکت سےدوچار نہیں ہوگا۔ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے وضاحت فرمائی ”یہ تو پیشی ہے“۔ یعنی مومن کے ساتھ معاملہ حساب کا نہیں ہوگا، ایک سرسری سی پیشی ہوگی مومن رب کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کا مناقشہ ہوا یعنی پوچھ گچھ ہوئی وہ مارا گیا۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة انشقاق ) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رضی الله عنها) فرماتی ہیں۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نماز میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ ”اللَّهُمَّ حَاسِبْنِي حِسَابًا يَسِيرًا“ (اے اللہ میرا حساب آسان فرمانا) نماز سے فراغت کے بعد میں نے پوچھا، حسابا یسیرا ”آسان حساب“ کا کیا مطلب ہے ؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، اللہ تعالیٰ اس کا اعمال نامہ دیکھے گا اور پھر اسے معاف فرما دے گا۔۔۔ ( مسند احمد،6 / 48 ) ۔

اس سے تو آسان حساب لیا جائے گا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَسَوْفَfasawfaتو عنقریب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    سَوْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نتیجہ · حرفِ استقبال
  2. يُحَاسَبُyuḥāsabuحساب کیا جائے گا وہ
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حاسَبْ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. حِسَابًاḥisābanحساب
    مادہ
    حسب
    اصل لفظ
    حِساب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. يَسِيرًاyasīranآسان
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسِير
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اس کا حساب تو بڑی آسانی سے لیا جائے گا

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan