الإنشقاق ⁦۸۴:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۹ · پارہ ۳۰

لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٖ

Latarkabunna tabaqan AAan tabaq

تراجم

یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت پر پہنچو گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. طَبَقٌ کے اصل معنی شدت کے ہیں۔ یہاں مراد وہ شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہوں گے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی۔ (فتح الباري ، تفسير سورة انشقاق) یہ جواب قسم ہے۔

کہ تم سب ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھتے جاؤ گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : انسان اپنی زندگی میں مختلف مرحلوں سے گذرتا ہے۔ بچپن، جوانی، ادھیڑ عمر اور پھر بڑھاپا، نیز اس کی سوچ میں بھی مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ یہ سارے مراحل اس آیت کے مفہوم میں داخل ہیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَتَرْكَبُنَّlatarkabunnaالبتہ تم ضرور سوار ہوگے
    مادہ
    ركب
    اصل لفظ
    رَكِبَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  2. طَبَقًاṭabaqanایک حالت پر
    مادہ
    طبق
    اصل لفظ
    طَبَق
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. عَنʿanسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. طَبَقٍṭabaqinدوسری حالت(سے)
    مادہ
    طبق
    اصل لفظ
    طَبَق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

یقیناً تم ایک حالت سے دوسری حالت میں پہنچوگے (١) ١٩۔١ یہاں مراد شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہونگے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی (یہ جواب قسم ہے)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan