الإنشقاق ⁦۸۴:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۹ · پارہ ۳۰

وَأَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡ

Waathinat lirabbiha wahuqqat

تراجم

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا[1] اور اسی کے ﻻئق وه ہے.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اللہ اس کوپھٹنے کا جو حکم دے گا، اسے سنے گا اور اطاعت کرے گا۔
  2. یعنی اس کے یہی لائق ہے کہ سنے اور اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پرغالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں، اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہو سکتی ہے ؟

اور وہ اپنے پروردگار کا حکم سن کر مان لے گا، اور اس پر لازم ہے یہی کرے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَذِنَتْwa-adhinatاور کان لگائے گا
    مادہ
    اذن
    اصل لفظ
    أَذِنَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لِرَبِّهَاlirabbihāاپنے رب کے لئے
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  3. وَحُقَّتْwaḥuqqatاور حق یہی ہے/ یہی حق دیا گیا ہے
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقَّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل

تفسیر

اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اسی کے لائق وہ ہے (١) ٢۔١ یعنی اس کے یہ لائق ہے کہ سنے اطاعت کرے، اس لئے کہ وہ سب پر غالب ہے اور سب اس کے ماتحت ہیں اس کے حکم سے سرتابی کرنے کی کس کو مجال ہے؟

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan