البروج
Al-Burooj
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلۡبُرُوجِ
آیت ۸۵:۱ کھولیںبرجوں والے آسمان کی قسم![1]
وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡمَوۡعُودِ
آیت ۸۵:۲ کھولیںوعده کیے ہوئے دن کی قسم![1]
وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ
آیت ۸۵:۳ کھولیںحاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم![1]
قُتِلَ أَصۡحَٰبُ ٱلۡأُخۡدُودِ
آیت ۸۵:۴ کھولیں(کہ) خندقوں والے ہلاک کیے گئے.[1]
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلۡوَقُودِ
آیت ۸۵:۵ کھولیںوه ایک آگ تھی ایندھن والی.[1]
إِذۡ هُمۡ عَلَيۡهَا قُعُودٞ
آیت ۸۵:۶ کھولیںجب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے.[1]
وَهُمۡ عَلَىٰ مَا يَفۡعَلُونَ بِٱلۡمُؤۡمِنِينَ شُهُودٞ
آیت ۸۵:۷ کھولیںاور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے.
وَمَا نَقَمُواْ مِنۡهُمۡ إِلَّآ أَن يُؤۡمِنُواْ بِٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَمِيدِ
آیت ۸۵:۸ کھولیںیہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے.[1]
ٱلَّذِي لَهُۥ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ
آیت ۸۵:۹ کھولیںجس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ ہرچیز کو دیکھ رہا ہے.
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُواْ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ وَٱلۡمُؤۡمِنَٰتِ ثُمَّ لَمۡ يَتُوبُواْ فَلَهُمۡ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمۡ عَذَابُ ٱلۡحَرِيقِ
آیت ۸۵:۱۰ کھولیںبیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے.
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمۡ جَنَّٰتٞ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُۚ ذَٰلِكَ ٱلۡفَوۡزُ ٱلۡكَبِيرُ
آیت ۸۵:۱۱ کھولیںبیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے.
إِنَّ بَطۡشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
آیت ۸۵:۱۲ کھولیںیقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے.[1]
إِنَّهُۥ هُوَ يُبۡدِئُ وَيُعِيدُ
آیت ۸۵:۱۳ کھولیںوہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا.[1]
وَهُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلۡوَدُودُ
آیت ۸۵:۱۴ کھولیںوه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے.
ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ
آیت ۸۵:۱۵ کھولیںعرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.[1]
فَعَّالٞ لِّمَا يُرِيدُ
آیت ۸۵:۱۶ کھولیںجو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے.[1]
هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلۡجُنُودِ
آیت ۸۵:۱۷ کھولیںتجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟[1]
فِرۡعَوۡنَ وَثَمُودَ
آیت ۸۵:۱۸ کھولیں(یعنی) فرعون اور ثمود کی.
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ فِي تَكۡذِيبٖ
آیت ۸۵:۱۹ کھولیں(کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں.
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطُۢ
آیت ۸۵:۲۰ کھولیںاور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے.[1]
بَلۡ هُوَ قُرۡءَانٞ مَّجِيدٞ
آیت ۸۵:۲۱ کھولیںبلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ.
فِي لَوۡحٖ مَّحۡفُوظِۭ
آیت ۸۵:۲۲ کھولیںلوح محفوظ میں (لکھا ہوا).[1]