البروج ⁦۸۵:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۰ · پارہ ۳۰

وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ

Washahidin wamashhood

تراجم

حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم![1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. شَاهِدٍ اور مَشْهُودٍ کی تفسیر میں بہت اختلاف ہے۔ امام شوکانی نے احادیث وآثار کی بنیاد پر کہا ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اس دن جس نےجو بھی عمل کیا ہوگا یہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا۔ اور مشہود سے عرفے (9 ذوالحجہ ) کا دن ہے جہاں لوگ حج کے لئے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔

اور حاضر ہونے والے کی اور اس کی جس کے پاس لوگ حاضر ہوں [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : قرآن کریم میں اصل لفظ ”شاہد“ اور ”مشہود“ ہیں۔ شاہد کا ترجمہ ”حاضر ہونے والے“ سے اور مشہود کا ”جس کے پاس لوگ حاضر ہوں“۔ سے کیا گیا ہے۔ اس کی ایک تفسیر یہ ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اور مشہود سے مراد عرفہ کا دن ہے۔ اس کی تائید ترمذی میں حضرت ابوہریرہ ؓ کی ایک حدیث سے بھی ہوتی ہے۔ جسے امام ترمذی نے ضعیف کہا ہے، اور طبرانی میں حضرت ابو مالک اشعری ؓ کی ایک حدیث سے بھی جسے علامہ ہیثمی نے ضعیف کہا ہے۔ اس کی ایک دوسری تفسیر یہ ہے کہ شاہد سے مراد انسان ہے، اور مشہود سے مراد قیامت کا دن ہے، کیونکہ ہر انسان اس دن اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوجائے گا۔ حافظ ابن جریر نے یہ تفسیر حضرت مجاہد اور حضرت ضحاک وغیرہ سے نقل کی ہے۔ ”شاہد“ کا ایک ترجمہ گواہ بھی کیا جاسکتا ہے، اور ”مشہود“ کا وہ جس کے بارے میں گواہی دی جائے۔ قیامت میں آنحضرت ﷺ اہل ایمان کے ایمان کی گواہی دیں گے، اس لیے اس آیت میں اس طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے۔ حافظ ابن جریر ؒ یہ سب تفسیریں نقل کر کے فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کے الفاظ میں ان سب کی گنجائش موجود ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَشَاهِدٍwashāhidinاور حاضر ہونے والی
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    شاهِد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  2. وَمَشْهُودٍwamashhūdinاور حاضر کیے ہوئے کی
    مادہ
    شهد
    اصل لفظ
    مَشْهُود
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم (١) ٣۔١ شَاھْدٍ اور مَشْھُوْدِ کی تفسیر میں بہت اختلاف ہے، امام شوکانی نے احادیث و آثار کی بنیاد پر کہا ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اس دن جس نے جو بھی عمل کیا ہوگا یہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا، اور مشہود سے عرفہ (٩ ذوالحجہ) کا دن ہے جہاں لوگ حج کے لئے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan