البروج ۸۵:۱۵
ذُو ٱلۡعَرۡشِ ٱلۡمَجِيدُ
Thoo alAAarshi almajeed
تراجم
عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے.[1]
- یعنی تمام مخلوقات سے معظم اور بلند ہے اور عرش، جو سب سے اوپر ہے، وہ اس کا مستقر ہے۔ جیسا کہ صحابہ وتابعین اور محدثین کا عقیدہ ہے۔ الْجِيدِ صاحب فضل وکرم۔ یہ مرفوع اس لئے ہے کہ یہ ذُو ۔ یعنی رب کی صفت ہے، عرش کی صفت نہیں۔ اگرچہ بعض لوگ اسے عرش کی صفت تسلیم کرکے اسے مجرور پڑھتے ہیں۔ معناً دونوں صحیح ہیں۔ ( ابن کثیر ) ۔
عرش کا مالک ہے، بزرگی والا ہے۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
عرش کا مالک عظمت والا ہے۔ (۱) ۱۵۔۱یعنی تمام مخلوقات سے معظم اور بلند ہے اور عرش، جو سب سے اوپر ہے وہ اس کا مستقر ہے جیسا کہ صحابہ و تابعین اور محدثین کا عقیدہ ہے۔ المجید صاحب فضل و کرم۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan