المطففين ⁦۸۳:۳۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۸ · پارہ ۳۰

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓاْ إِلَىٰٓ أَهۡلِهِمُ ٱنقَلَبُواْ فَكِهِينَ

Wa-itha inqalaboo ila ahlihimuinqalaboo fakiheen

تراجم

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اہل ایمان کا ذکر کرکے خوش ہوتے اور دل لگیاں کرتے۔ دوسرا مطلب اس کا یہ ہے کہ جب اپنے گھروں میں لوٹتے تو وہاں خوشحالی اور فراغت ان کا استقبال کرتی اور جو چاہتے وہ انہیں مل جاتا۔ اس کے باوجود انہوں نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ اہل ایمان کی تحقیر اور ان پر حسد کرنے میں ہی مشغول رہے۔ ( ابن کثیر ) ۔

اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تھے، تو دل لگی کرتے ہوئے جاتے تھے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. ٱنقَلَبُوٓا۟inqalabūپلٹ کے جاتے
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    انقَلَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. إِلَىٰٓilāطرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. أَهْلِهِمُahlihimuاپنے گھر والوں کے
    مادہ
    اهل
    اصل لفظ
    أَهْل
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. ٱنقَلَبُوا۟inqalabūپلٹتے تھے
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    انقَلَبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. فَكِهِينَfakihīnaباتیں بناتے/ خوش گپیاں کرتے
    مادہ
    فكه
    اصل لفظ
    فَكِه
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے (١) ٣١۔١ یعنی اہل ایمان کا ذکر کر کے خوش ہوتے اور دل لگیاں کرتے۔ دوسرا مطلب یہ کہ جب اپنے گھروں میں لو ٹتے تو وہاں خوشحالی اور فراغت ان کا استقبال کرتی اور جو چاہتے وہ انہیں مل جاتا، اس کے باوجود انہوں نے اللہ کا شکر ادا نہیں کیا بلکہ اہل ایمان کی تحقیر کی اور ان پر حسد کرنے میں ہی مشغول رہے (ابن کثیر)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan