المطففين ⁦۸۳:۲۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۸ · پارہ ۳۰

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ

Wamizajuhu min tasneem

تراجم

اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تَسْنِيمٌ کےمعنی، بلندی کے ہیں، اونٹ کی کوہان، جو اس کےجسم سےبلند ہوتی ہے، اسے سِنَامٌ کہتےہیں۔ قبر کے اونچا کرنے کو بھی تَسْنِيمُ الْقُبُورِ کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس میں تسنیم شراب کی آمیزش ہوگی جو جنت کے بالائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔

اور اس شراب میں تسنیم کا پانی ملا ہوا ہوگا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جیسا کہ اگلی آیت میں آ رہا ہے، تسنیم جنت کے ایک چشمے کا نام ہے۔ اس کا پانی جب اس شراب میں ملے گا تو اس کے ذائقے اور لطف میں بہت اضافہ کردے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِزَاجُهُۥwamizājuhuاور آمیزش اس کی
    مادہ
    مزج
    اصل لفظ
    مِزاج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  2. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  3. تَسْنِيمٍtasnīminتسنیم سے ہوگی (تسنیم کیا ہے)
    مادہ
    سنم
    اصل لفظ
    تَسْنِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور اس کی آمیزش تسنیم ہوگی (١) ٢٧۔١ اس میں تسنیم شراب کی امیزش ہوگی جو جنت کے بلائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan