المطففين ۸۳:۲۴
تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ
TaAArifu fee wujoohihim nadrata annaAAeem
تراجم
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.[1]
- جس طرح دنیا میں خوش حال لوگوں کے چہروں پر بالعموم تازگی اور شادابی ہوتی ہے۔ جو ان آسائشوں، سہولتوں اور دینوی نعمتوں کی مظہر ہوتی ہے جو فراوانی سے حاصل ہوتی ہیں۔ اسی طرح اہل جنت پر اعزاز وتکریم اور نعمتوں کی جوار زانی ہوگی، اس کے اثرات ان کے چہروں پر بھی ظاہر ہوں گے، وہ اپنے حسن وجمال اور رونق وبہجت سےپہچان لئے جائیں گے کہ یہ جنتی ہیں۔
ان کے چہروں پر نعمتوں میں رہنے سے جو رونق آئے گی، تم اسے صاف پہچان لوگے۔
لفظ بہ لفظ
- تَعْرِفُtaʿrifuتم پہچان لوگے
- مادہ
- عرف
- اصل لفظ
- عَرَفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- وُجُوهِهِمْwujūhihimان کے چہروں (میں)
- مادہ
- وجه
- اصل لفظ
- وَجْه
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- نَضْرَةَnaḍrataرونق
- مادہ
- نضر
- اصل لفظ
- نَضْرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلنَّعِيمِl-naʿīmiنعمت کی
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نَعِيم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی ترو تازگی پہچان لے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan