الإنفطار

Al-Infitaar

سورت ۸۲ · آیات: ۱۹ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ

    آیت ⁦۸۲:۱⁩ کھولیں

    جب آسمان چر جائے گا۔

  2. وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ

    آیت ⁦۸۲:۲⁩ کھولیں

    اور جب ستارے جھڑ پڑیں گے۔

  3. وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ

    آیت ⁦۸۲:۳⁩ کھولیں

    اور جب سمندروں کو ابال دیا جائے گا۔

  4. وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ

    آیت ⁦۸۲:۴⁩ کھولیں

    اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں گی۔

  5. عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ

    آیت ⁦۸۲:۵⁩ کھولیں

    اس وقت ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔ [1]

    1. : جو آگے بھیجا سے مراد وہ اعمال ہیں جو کسی شخص نے دنیا میں کرکے انہیں آخرت کے لئے آگے بھیج دیا، یعنی انہیں آخرت کا ذخیرہ بنالیا، اور جو پیچھے چھوڑا سے مراد وہ اعمال ہیں جو اسے کرنے چاہیں تھے، لیکن اس نے نہیں کئے اور دنیا میں چھوڑ آیا۔
  6. يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ

    آیت ⁦۸۲:۶⁩ کھولیں

    اے انسان ! تجھے کس چیز نے اپنے اس پروردگار کے معاملے میں دھوکا لگا دیا ہے جو بڑا کرم والا ہے۔

  7. ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ

    آیت ⁦۸۲:۷⁩ کھولیں

    جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا، پھر تیرے اندر اعتدال پیدا کیا ؟

  8. فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ

    آیت ⁦۸۲:۸⁩ کھولیں

    جس صورت میں چاہا، اس نے تجھے جوڑ کر تیار کیا۔

  9. كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ

    آیت ⁦۸۲:۹⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ [1] لیکن تم جزاء و سزا کو جھٹلاتے ہو۔

    1. : یعنی اللہ تعالیٰ کی قدرت کے بارے میں یہ دھوکہ نہیں کھانا چاہیے کہ معاذاللہ وہ مردوں کو دوبارہ زندہ نہیں کرسکتا۔
  10. وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ 

    آیت ⁦۸۲:۱۰⁩ کھولیں

    حالانکہ تم پر کچھ نگران (فرشتے) مقرر ہیں۔

  11. كِرَامٗا كَٰتِبِينَ

    آیت ⁦۸۲:۱۱⁩ کھولیں

    وہ معزز لکھنے والے۔

  12. يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ

    آیت ⁦۸۲:۱۲⁩ کھولیں

    جو تمہارے سارے کاموں کو جانتے ہیں۔ [1]

    1. : اس سے مراد فرشتے ہیں جو انسان کے سارے اعمال کو لکھتے رہتے ہیں، اور اسی سے اس کا اعمال نامہ تیار ہوتا ہے۔
  13. إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ

    آیت ⁦۸۲:۱۳⁩ کھولیں

    یقین رکھو کہ نیک لوگ یقینا بڑی نعمتوں میں ہوں گے۔

  14. وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ

    آیت ⁦۸۲:۱۴⁩ کھولیں

    اور بدکار لوگ ضرور دوزخ میں ہوں گے۔

  15. يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۸۲:۱۵⁩ کھولیں

    وہ اس میں جزاء و سزا کے دن داخل ہوں گے۔

  16. وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ

    آیت ⁦۸۲:۱۶⁩ کھولیں

    اور وہ اس سے غائب نہیں ہوسکتے۔

  17. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۸۲:۱۷⁩ کھولیں

    اور تمہیں کیا پتہ کہ جزاء و سزا کا دن کیا چیز ہے ؟

  18. ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۸۲:۱۸⁩ کھولیں

    ہاں تمہیں کیا پتہ کہ جزاء و سزا کا دن کیا چیز ہے ؟

  19. يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ

    آیت ⁦۸۲:۱۹⁩ کھولیں

    یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا۔