الإنفطار ۸۲:۱۹
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
Yawma la tamliku nafsun linafsinshay-an wal-amru yawma-ithin lillah
تراجم
(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.[1]
- یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم وبیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والےدن تمام اختیارات کلیتاً صرف اور صرف اللہ کےپاس ہوں گے۔ جیسے فرمایا لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ۔ ( سورۂ مؤمن:16 ) چنانچہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے اپنی پھوپھی حضرت صفیہ (رضی الله عنها) اور اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ (رضی الله عنها) کو فرما دیا تھا، ”لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان) اور بنی ہاشم اور بنی عبدالمطلب کو بھی متنبہ فرما دیا، ”أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنَ النَّارِ، وَاللهِ لا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنَ اللهِ شَيْئًا“ (مسلم ، كتاب مذكور ، بخاري ، سورة الشعراء ) ۔
یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا۔
لفظ بہ لفظ
- يَوْمَyawmaجس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَاlāنہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- تَمْلِكُtamlikuمالک ہوگا
- مادہ
- ملك
- اصل لفظ
- مَلَكَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- نَفْسٌnafsunکوئی نفس
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لِّنَفْسٍlinafsinکسی نفس کے لئے
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- شَيْـًٔاshayanکچھ بھی/ کسی چیز کا بھی
- مادہ
- شيا
- اصل لفظ
- شَىْء
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَٱلْأَمْرُwal-amruاور تمام معاملہ ہوگا
- مادہ
- امر
- اصل لفظ
- أَمْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تعریف · اسم
- يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
- لِّلَّهِlillahiاللہ ہی کے لئے
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسمِ علم
تفسیر
(وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے (١) ١٩۔١ یعنی دنیا میں تو اللہ نے عارضی طور پر، آزمانے کے لئے، انسانوں کو کم و بیش کے کچھ فرق کے ساتھ اختیارات دے رکھے ہیں۔ لیکن قیامت والے دن تمام اختیارات صرف اور صرف اللہ کے پاس ہوں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan