صفحہ ۵۸۷
الإنفطار
Al-Infitaar
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتۡ
آیت ۸۲:۱ کھولیںجب آسمان پھٹ جائے گا.[1]
وَإِذَا ٱلۡكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتۡ
آیت ۸۲:۲ کھولیںاور جب ستارے جھڑ جائیں گے.
وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ فُجِّرَتۡ
آیت ۸۲:۳ کھولیںاور جب سمندر بہہ نکلیں گے.[1]
وَإِذَا ٱلۡقُبُورُ بُعۡثِرَتۡ
آیت ۸۲:۴ کھولیںاور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی.[1]
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
آیت ۸۲:۵ کھولیں(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.[1]
يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلۡكَرِيمِ
آیت ۸۲:۶ کھولیںاے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا.[1]
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
آیت ۸۲:۷ کھولیںجس (رب نے) تجھے پیدا کیا،[1] پھر ٹھیک ٹھاک کیا[2]، پھر (درست اور) برابر بنایا.[3]
فِيٓ أَيِّ صُورَةٖ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ
آیت ۸۲:۸ کھولیںجس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا.[1]
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ
آیت ۸۲:۹ کھولیںہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے ہو.[1]
وَإِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحَٰفِظِينَ
آیت ۸۲:۱۰ کھولیںیقیناً تم پر نگہبان عزت والے.
كِرَامٗا كَٰتِبِينَ
آیت ۸۲:۱۱ کھولیںلکھنے والے مقرر ہیں.
يَعۡلَمُونَ مَا تَفۡعَلُونَ
آیت ۸۲:۱۲ کھولیںجوکچھ تم کرتے ہو وه جانتے ہیں.[1]
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٖ
آیت ۸۲:۱۳ کھولیںیقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش وآرام اور) نعمتوں میں ہوں گے.
وَإِنَّ ٱلۡفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٖ
آیت ۸۲:۱۴ کھولیںاور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہوں گے.[1]
يَصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ ٱلدِّينِ
آیت ۸۲:۱۵ کھولیںبدلے والے دن اس میں جائیں گے.[1]
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِينَ
آیت ۸۲:۱۶ کھولیںوه اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے.[1]
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت ۸۲:۱۷ کھولیںتجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے.
ثُمَّ مَآ أَدۡرَىٰكَ مَا يَوۡمُ ٱلدِّينِ
آیت ۸۲:۱۸ کھولیںمیں پھر (کہتا ہوں کہ) تجھے کیا معلوم کہ جزا (اور سزا) کا دن کیا ہے.[1]
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٞ لِّنَفۡسٖ شَيۡـٔٗاۖ وَٱلۡأَمۡرُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ
آیت ۸۲:۱۹ کھولیں(وه ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے.[1]
المطففين
Al-Mutaffifin
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلٞ لِّلۡمُطَفِّفِينَ
آیت ۸۳:۱ کھولیںبڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی.
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكۡتَالُواْ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسۡتَوۡفُونَ
آیت ۸۳:۲ کھولیںکہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں.
وَإِذَا كَالُوهُمۡ أَو وَّزَنُوهُمۡ يُخۡسِرُونَ
آیت ۸۳:۳ کھولیںاور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]
أَلَا يَظُنُّ أُوْلَٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبۡعُوثُونَ
آیت ۸۳:۴ کھولیںکیا انہیں اپنے مرنے کے بعد جی اٹھنے کا خیال نہیں.
لِيَوۡمٍ عَظِيمٖ
آیت ۸۳:۵ کھولیںاس عظیم دن کے لئے.
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۸۳:۶ کھولیںجس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]