الإنفطار ۸۲:۷
ٱلَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ
Allathee khalaqaka fasawwakafaAAadalak
تراجم
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا،[1] پھر ٹھیک ٹھاک کیا[2]، پھر (درست اور) برابر بنایا.[3]
- یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اسے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔
- یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل وفہم رکھتا ہے۔
- تجھے معتدل، کھڑا اور حسن صورت والا بنایا، یا تیری دونوں آنکھوں، دونوں کانوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں کو برابر بنایا۔ اگر تیرےاعضا میں یہ برابری مناسبت نہ ہوتی تو تیرے وجود میں حسن کے بجائے بےڈھب پن ہو جاتا۔ اسی تخلیق کو دوسرےمقام پر أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ سےتعبیر فرمایا، لَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ ۔
جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک ٹھیک بنایا، پھر تیرے اندر اعتدال پیدا کیا ؟
لفظ بہ لفظ
- ٱلَّذِىalladhīوہ جس نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- خَلَقَكَkhalaqakaپیدا کیا تجھ کو
- مادہ
- خلق
- اصل لفظ
- خَلَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فَسَوَّىٰكَfasawwākaپھر درست کیا تجھ کو
- مادہ
- سوي
- اصل لفظ
- سَوَّى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- فَعَدَلَكَfaʿadalakaپھر برابر کیا تجھ کو
- مادہ
- عدل
- اصل لفظ
- عَدَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا (١) پھر ٹھیک ٹھاک کیا (٢) اور پھر درست اور برابر بنایا ٧۔١ یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اس کے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔ ٧۔٢ یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل فہم رکھتا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan