المطففين ۸۳:۶
يَوۡمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
Yawma yaqoomu annasu lirabbialAAalameen
تراجم
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے.[1]
- یہ ڈنڈی مارنے والے اس بات سے نہیں ڈرتے کہ ایک بڑا ہولناک دن آنے والا ہے جس میں سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے جو تمام پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے ؟ مطلب یہ ہے کہ یہ کام وہی لوگ کرتے ہیں جن کے دلوں میں اللہ کا خوف اور قیامت کا ڈر نہیں ہے۔ احادیث میں آتا ہے، کہ جس وقت رب العالمین کے لئے کھڑے ہوں گے تو پسینہ انسانوں کے آدھے آدھے کانوں تک پہنچا ہوگا۔ ( صحيح، بخاري، تفسير سورة المطففين ) ایک اور روایت میں ہے کہ قیامت والے دن سورج مخلوق کے اتنا قریب ہوگا کہ ایک میل کی مقدار کے قریب فاصلہ ہوگا۔ حدیث کے راوی حضرت سلیم بن عامر کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے میل سے زمین کے مسافت والا میل مراد لیا ہے یا وہ سلائی جس سے سرمہ آنکھوں میں ڈالا جاتا ہے۔ پس لوگ اپنے اعمال کے مطابق پسینے میں ہوں گے، یہ پسینہ کسی کے ٹخنوں تک، کسی کے گھٹنوں تک، کسی کی کمر تک ہوگا اور کسی کے لئے یہ لگام بنا ہوا ہوگا، یعنی اس کے منہ تک پسینہ ہوگا۔ ( صحيح مسلم، صفة القيامة والجنة، باب في صفة يوم القيامة) ۔
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- يَوْمَyawmaجس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- يَوْم
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان
- يَقُومُyaqūmuکھڑے ہوں گے
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قامَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- ٱلنَّاسُl-nāsuلوگ
- مادہ
- انس
- اصل لفظ
- ناس
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لِرَبِّlirabbiرب کے لیے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْعَٰلَمِينَl-ʿālamīnaرب العالمین کے لئے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عالَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan