الإنفطار ۸۲:۵
عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّا قَدَّمَتۡ وَأَخَّرَتۡ
AAalimat nafsun ma qaddamatwaakhkharat
تراجم
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا.[1]
- یعنی جب مذکورہ امور واقع ہوں گے تو انسان کو اپنے تمام کیے دھرے کا علم ہو جائے گا، جو بھی اچھا یا برا عمل اس نے کیا ہوگا، وہ سامنے آجائے گا، پیچھے چھوڑےہوئے عمل سے مراد اپنے کردار وعمل کے اچھی یا برے نمونے ہیں جو دنیا میں وہ چھوڑ آیا اور لوگ ان نمونوں پر عمل کرتے ہیں۔ یہ نمونے اگر اچھے ہیں تو اس کےمرنے کے بعد ان نمونوں پر جو لوگ بھی عمل کریں گے، اس کا ثواب اسے بھی پہنچتا رہے گا اور اگر برے نمونے اپنے پیچھے چھوڑ گیا ہے تو جو جو بھی اسے اپنائے گا، ان کا گناہ بھی اس شخص کو پہنچتا رہے گا، جس کی مساعی سے وہ برا طریقہ یا کام رائج ہوا ۔
اس وقت ہر شخص کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔ [1]
- : جو آگے بھیجا سے مراد وہ اعمال ہیں جو کسی شخص نے دنیا میں کرکے انہیں آخرت کے لئے آگے بھیج دیا، یعنی انہیں آخرت کا ذخیرہ بنالیا، اور جو پیچھے چھوڑا سے مراد وہ اعمال ہیں جو اسے کرنے چاہیں تھے، لیکن اس نے نہیں کئے اور دنیا میں چھوڑ آیا۔
لفظ بہ لفظ
- عَلِمَتْʿalimatجان لے گا
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- نَفْسٌnafsunہر شخص
- مادہ
- نفس
- اصل لفظ
- نَفْس
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَّاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- قَدَّمَتْqaddamatاس نے آگے بھیجا
- مادہ
- قدم
- اصل لفظ
- قَدَّمَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- وَأَخَّرَتْwa-akharatاور جو پیچھے رکھا
- مادہ
- اخر
- اصل لفظ
- أَخَّرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
تفسیر
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan