التكوير

At-Takwir

سورت ۸۱ · آیات: ۲۹ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. إِذَا ٱلشَّمۡسُ كُوِّرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱⁩ کھولیں

    جب سورج لپیٹ لیا جائے گا.

  2. وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۲⁩ کھولیں

    اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گی.[1]

  3. وَإِذَا ٱلۡجِبَالُ سُيِّرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۳⁩ کھولیں

    اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے.[1]

    1. یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ہواؤں میں چلا دیا جائے گا اور وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح اڑیں گے۔
  4. وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۴⁩ کھولیں

    اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]

  5. وَإِذَا ٱلۡوُحُوشُ حُشِرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۵⁩ کھولیں

    اور جب وحشی جانور اکھٹے کیے جائیں گے.[1]

    1. یعنی انہیں بھی قیامت والے دن جمع کیا جائے گا۔
  6. وَإِذَا ٱلۡبِحَارُ سُجِّرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۶⁩ کھولیں

    اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے.[1]

    1. یعنی ان میں اللہ کے حکم سے آگ بھڑک اٹھے گی۔
  7. وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۷⁩ کھولیں

    اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.[1]

    1. اس کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس یہ معلوم ہوتاہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کےساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومن کو مومنوں کےساتھ اور بدکو بدوں کے ساتھ، یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ، وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ ۔
  8. وَإِذَا ٱلۡمَوۡءُۥدَةُ سُئِلَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۸⁩ کھولیں

    اور جب زنده گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا.

  9. بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۹⁩ کھولیں

    کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟[1]

    1. اس طرح دراصل قاتل کو سرزنش کی جائے گی کیونکہ اصل مجرم تو وہی ہوگا نہ کہ موءدۃ جس سے بظاہر سوال ہوگا۔
  10. وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتۡ 

    آیت ⁦۸۱:۱۰⁩ کھولیں

    اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.[1]

    1. موت کے وقت یہ صحیفے لپیٹ دیئے جاتے ہیں، پھر قیامت والے دن حساب کےلئے کھول دیئے جائیں گے، جنہیں ہر شخص دیکھ لے گا بلکہ ہاتھوں میں پکڑا دیئے جائیں گے ۔
  11. وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱۱⁩ کھولیں

    اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.[1]

    1. یعنی وہ اس طرح ادھیڑ دیئے جائیں گےجس طرح چھت ادھیڑ دی جاتی ہے۔
  12. وَإِذَا ٱلۡجَحِيمُ سُعِّرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱۲⁩ کھولیں

    اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.

  13. وَإِذَا ٱلۡجَنَّةُ أُزۡلِفَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱۳⁩ کھولیں

    اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.

  14. عَلِمَتۡ نَفۡسٞ مَّآ أَحۡضَرَتۡ

    آیت ⁦۸۱:۱۴⁩ کھولیں

    تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہوگا.[1]

    1. یہ جواب ہے یعنی جب مذکورہ امور ظہور پذیر ہوں گے، جن میں سے پہلے چھ امور کا تعلق دنیا سے ہے اور دوسرے چھ امور کا آخرت سے۔ اس وقت ہر ایک کے سامنے اس کی حقیقت آجائے گی۔
  15. فَلَآ أُقۡسِمُ بِٱلۡخُنَّسِ

    آیت ⁦۸۱:۱۵⁩ کھولیں

    میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے.

  16. ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

    آیت ⁦۸۱:۱۶⁩ کھولیں

    چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.[1]

    1. اس سے مراد ستارے خُنَّسٌ، خَنَسَ سے ہے جس کے معنی پیچھےہٹنے کے ہیں۔ یہ ستارے دن کے وقت اپنے منظر سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور نظر نہیں آتے۔ اور یہ زخل، مشتری، مریخ، زہرہ، عطارد ہیں، یہ خاص طور پر سورج کے رخ پر ہوتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ سارے ہی ستارےمراد ہیں، کیوں کہ سب ہی اپنے غائب ہونے کی جگہ پر غائب ہو جاتے ہیں یا دن کو چھپے رہتے ہیں الْجَوَارِ چلنے والے، الْكُنَّسِ چھپ جانے والے، جیسے ہرن اپنے مکان اور مسکن میں چھپ جاتا ہے۔
  17. وَٱلَّيۡلِ إِذَا عَسۡعَسَ

    آیت ⁦۸۱:۱۷⁩ کھولیں

    اور رات کی جب جانے لگے.[1]

    1. عَسْعَسَ، اضداد میں سے ہے، یعنی آنے اور جانے دونوں معنوں میں اس کا استعمال ہوتا ہے، تاہم یہاں جانے کے معنی میں ہے۔
  18. وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

    آیت ⁦۸۱:۱۸⁩ کھولیں

    اور صبح کی جب چمکنے لگے.[1]

    1. یعنی جب اس کا ظہور وطلوع ہو جائے، یا وہ پھٹ اور نکل آئے۔
  19. إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ

    آیت ⁦۸۱:۱۹⁩ کھولیں

    یقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]

    1. اس لئے وہ اسے اللہ کی طرف لے کر آیا ہے۔ مراد حضرت جبرائیل (عليه السلام) ہیں۔
  20. ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٖ 

    آیت ⁦۸۱:۲۰⁩ کھولیں

    جو قوت واﻻ ہے[1] ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.

    1. یعنی جو کام اس کےسپرد کیاجائے،اسے پوری قوت سے کرتا ہے۔
  21. مُّطَاعٖ ثَمَّ أَمِينٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۱⁩ کھولیں

    جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے اورامین[1] ہے.

    1. یعنی فرشتوں کے درمیان اس کی اطاعت کی جاتی ہے۔ وہ فرشتوں کا مرجع اور مطاع ہے نیز وحی کےسلسلے میں امین ہے۔
  22. وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۲⁩ کھولیں

    اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.[1]

    1. یہ خطاب اہل مکہ سے ہے اور صاحب مراد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) ہیں۔ یعنی تم جو گمان رکھتے ہو کہ تمہارا ہم نسب اور ہم وطن ساتھ ساتھی، ( محمد صلى الله عليه وسلم) دیوانہ ہے ۔ نعوذ باللہ ۔ ایسا نہیں ہے، ذرا قرآن پڑھ کر تو دیکھوکہ کیا کوئی دیوانہ ایسے معارف وحقائق بیان کر سکتا ہے اور گزشتہ قوموں کے صحیح صحیح حالات بتلا سکتا ہے جو اس قرآن میں بیان کئے گئے ہیں۔
  23. وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ

    آیت ⁦۸۱:۲۳⁩ کھولیں

    اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.[1]

    1. یہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت جبرائیل کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک کا یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقعہ ہے، اس وقت حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا۔ دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر دیکھا۔ جیسا کہ سورۂ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔
  24. وَمَا هُوَ عَلَى ٱلۡغَيۡبِ بِضَنِينٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۴⁩ کھولیں

    اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں.[1]

    1. یہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بابت وضاحت کی جا رہی ہے کہ آپ کو جن باتوں کی اطلاع دی جاتی ہے، جو احکام وفرائض آپ کو بتلائے جاتے ہیں، ان میں سےکوئی بات آپ اپنے پاس نہیں رکھتے بلکہ فریضۂ رسالت کی ذمے داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہر بات اور ہر حکم لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔
  25. وَمَا هُوَ بِقَوۡلِ شَيۡطَٰنٖ رَّجِيمٖ

    آیت ⁦۸۱:۲۵⁩ کھولیں

    اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں.[1]

    1. جس طرح نجومیوں کے پاس شیطان آتے ہیں اور آسمانوں کی بعض چوری چھپی باتیں ادھوری شکل میں انہیں بتلا دیتے ہیں۔ قرآن ایسا نہیں ہے۔
  26. فَأَيۡنَ تَذۡهَبُونَ

    آیت ⁦۸۱:۲۶⁩ کھولیں

    پھر تم کہاں جا رہے ہو.[1]

    1. یعنی کیوں اس سےاعراض کرتے ہو ؟ اور اس کی اطاعت نہیں کرتے ؟
  27. إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۸۱:۲۷⁩ کھولیں

    یہ تو تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے.

  28. لِمَن شَآءَ مِنكُمۡ أَن يَسۡتَقِيمَ

    آیت ⁦۸۱:۲۸⁩ کھولیں

    (بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راه پر چلنا چاہے.

  29. وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

    آیت ⁦۸۱:۲۹⁩ کھولیں

    اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاه سکتے.[1]

    1. یعنی تمہاری چاہت ، اللہ کی توفیق پر منحصر ہے، جب تک تمہاری چاہت کے ساتھ اللہ کی مشیت اور اس کی توفیق بھی شامل نہیں ہوگی، اس وقت تک تم سیدھا راستہ بھی اختیار نہیں کر سکتے۔ یہ وہی مضمون ہے جو إِنَّكَ لا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ (القصص: 56) وغیرہ آیات میں بیان ہوا ہے۔