التكوير ⁦۸۱:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۶ · پارہ ۳۰

وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتۡ

Wa-itha annufoosu zuwwijat

تراجم

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس یہ معلوم ہوتاہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کےساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومن کو مومنوں کےساتھ اور بدکو بدوں کے ساتھ، یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ، وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ ۔

اور جب لوگوں کے جوڑے جو ٹے بنا دئے جائیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ایک قسم کے لوگ ایک جگہ جمع کردئیے جائیں گے، کافر ایک جگہ اور مومن ایک جگہ، نیز نیک لوگ ایک جگہ اور بدکار ایک جگہ۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. ٱلنُّفُوسُl-nufūsuجانیں
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. زُوِّجَتْzuwwijatجوڑ دی جائیں گے
    مادہ
    زوج
    اصل لفظ
    زُوِّجَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل

تفسیر

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی (١) ٧۔١ اس کے کئے مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومنوں کو مومنوں کے ساتھ اور بد کو بدوں کے ساتھ یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan