التكوير ⁦۸۱:۱۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۶ · پارہ ۳۰

ٱلۡجَوَارِ ٱلۡكُنَّسِ

Aljawari alkunnas

تراجم

چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد ستارے خُنَّسٌ، خَنَسَ سے ہے جس کے معنی پیچھےہٹنے کے ہیں۔ یہ ستارے دن کے وقت اپنے منظر سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور نظر نہیں آتے۔ اور یہ زخل، مشتری، مریخ، زہرہ، عطارد ہیں، یہ خاص طور پر سورج کے رخ پر ہوتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ سارے ہی ستارےمراد ہیں، کیوں کہ سب ہی اپنے غائب ہونے کی جگہ پر غائب ہو جاتے ہیں یا دن کو چھپے رہتے ہیں الْجَوَارِ چلنے والے، الْكُنَّسِ چھپ جانے والے، جیسے ہرن اپنے مکان اور مسکن میں چھپ جاتا ہے۔

جو چلتے چلتے دبک جاتے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : بعض ستارے ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کبھی مشرق سے مغرب کی طرف چلتے نظر آتے ہیں، اور کبھی مغرب سے مشرق کی طرف۔ گویا وہ ایک سمت میں چلتے چلتے واپس پلٹ رہے ہیں، پھر چلتے چلتے نگاہوں سے غائب ہوجاتے ہیں، گویا ہوجاتے ہیں، گویا وہ کہیں دبک کر چھپ گئے ہیں۔ ان ستاروں کی یہ گردش اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کا عجیب مظہر ہے۔ اس لیے ان کی قسم کھائی گئی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْجَوَارِal-jawāriسیدھے چلنے والے
    مادہ
    جري
    اصل لفظ
    جَوار
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  2. ٱلْكُنَّسِl-kunasiچھپ جانے والے (ستاروں کی)
    مادہ
    كنس
    اصل لفظ
    كُنَّس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پھر چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی (١) ١٦۔١ یہ ستارے دن کے وقت اپنے منظر سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور نظر نہیں آتے اور یہ زحل، مستری، مریخ، زہرہ، عطارد ہیں، یہ خاص طور پر سورج کے رخ پر ہوتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ سارے ہی ستارے مراد ہیں، کیونکہ سب ہی اپنے غائب ہونے کی جگہ پر غائب ہو جاتے ہیں یا دن کو چھپے رہتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan