التكوير ۸۱:۴
وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ
Wa-itha alAAisharu AAuttilat
تراجم
اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیوں کو بھی بیکار چھوڑ دیا جائے گا۔ [1]
- اونٹنی اس وقت عرب کے لوگوں کے لئے سب سے بڑی دولت سمجھی جاتی تھی، اور اگر اونٹنی گابھن یعنی حاملہ ہو تو اس کی قیمت اور بڑھ جاتی تھی، اور دس مہینے کی گابھن ہو تو اسے سب سے زیادہ قیمتی سمجھا جاتا تھا، اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ قیامت کے وقت ہر شخص پر ایسی حالت طاری ہوگی کہ اسے اتنی بڑی دولت کو بھی سنبھالنے کا ہوش نہیں رہے گا، اس لئے ایسی اونٹنیاں بھی بیکار چھٹی پھریں گی۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی (١) ٤۔١ جب قیامت برپا ہوگی تو ایسا ہولناک منظر ہوگا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کی حاملہ اور قیمتی اونٹنی بھی ہوگی تو وہ ان کی پرواہ نہیں کرے گا اور چھوڑ دے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan