التكوير ۸۱:۹
بِأَيِّ ذَنۢبٖ قُتِلَتۡ
Bi-ayyi thanbin qutilat
تراجم
کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟[1]
- اس طرح دراصل قاتل کو سرزنش کی جائے گی کیونکہ اصل مجرم تو وہی ہوگا نہ کہ موءدۃ جس سے بظاہر سوال ہوگا۔
کہ اسے کس جرم میں قتل کیا گیا ؟ [1]
- : جاہلیت کے زمانے میں ایک انتہائی وحشیانہ رسم یہ تھی کہ لوگ عورتوں کو منحوس سمجھتے تھے، اور بعض قبیلے ایسے تھے کہ اگر ان میں سے کسی کے یہاں بچی پیدا ہوجاتی تو وہ شرم کے مارے اس بچی کو زندہ زمین میں دفن کردیتا تھا۔ قیامت میں اس بچی کو لاکر پوچھا جائے گا کہ تمہیں کس جرم میں موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا ؟ اس سے ان ظالموں کو سزا دینا مقصود ہوگا جنہوں نے اس بچی کے ساتھ ایسی درندگی کا معاملہ کیا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan