التكوير ۸۱:۲۳
وَلَقَدۡ رَءَاهُ بِٱلۡأُفُقِ ٱلۡمُبِينِ
Walaqad raahu bilofuqialmubeen
تراجم
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے.[1]
- یہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت جبرائیل کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک کا یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقعہ ہے، اس وقت حضرت جبرائیل (عليه السلام) کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا۔ دوسری مرتبہ معراج کے موقعے پر دیکھا۔ جیسا کہ سورۂ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔
اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے۔ [1]
- : حضرت جبرئیل ؑ عام طور پر تو آنحضرت ﷺ کے پاس کسی انسان کی صورت میں آیا کرتے تھے، لیکن حضور اقدس ﷺ نے ایک مرتبہ انہیں اپنی اصلی صورت میں دیکھنے کی فرمائش کی تھی، اس موقع پر وہ افق پر اپنی اصل صورت میں بھی آپ کے سامنے ظاہر ہوئے، اس آیت میں اس کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے، اس کی کچھ تفصیل سورة نجم میں پیچھے گزرچکی ہے، اس موقع پر اس سورت کے حواشی نمبر : 2، 3، 4 ضرور دیکھ لئے جائیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
- رَءَاهُraāhuاس نے دیکھا اس کو
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِٱلْأُفُقِbil-ufuqiآسمان کے کنارے پر
- مادہ
- افق
- اصل لفظ
- أُفُق
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
- ٱلْمُبِينِl-mubīniکھلے
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- مُبِين
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے (١) ٢٣۔١ یہ پہلے گزر چکا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو دو مرتبہ ان کی اصل حالت میں دیکھا ہے، جن میں سے ایک یہاں ذکر ہے۔ یہ ابتدائے نبوت کا واقع ہے، اس وقت حضرت جبرائیل علیہ السلام کے چھ سو پر تھے، جنہوں نے آسمان کے کناروں کو بھر دیا تھا، دوسری مرتبہ معراج کے موقعہ پر دیکھا جیسا کہ سورہ نجم میں تفصیل گزر چکی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan