صفحہ ۵۶۵
القلم
سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلۡخُرۡطُومِ
آیت ۶۸:۱۶ کھولیںہم بھی اس کی سونڈ (ناک) پر داغ دیں گے.[1]
إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ
آیت ۶۸:۱۷ کھولیںبیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا[1] جس طرح ہم نے باغ والوں کو[2] آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.[3]
وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ
آیت ۶۸:۱۸ کھولیںاور انشاءاللہ نہ کہا.
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفٞ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُونَ
آیت ۶۸:۱۹ کھولیںپس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.[1]
فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ
آیت ۶۸:۲۰ کھولیںپس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.[1]
فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ
آیت ۶۸:۲۱ کھولیںاب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.
أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ
آیت ۶۸:۲۲ کھولیںکہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.
فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ
آیت ۶۸:۲۳ کھولیںپھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.[1]
أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينٞ
آیت ۶۸:۲۴ کھولیںکہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.[1]
وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدٖ قَٰدِرِينَ
آیت ۶۸:۲۵ کھولیںاور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.[1]
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ
آیت ۶۸:۲۶ کھولیںجب انہوں نے باغ دیکھا[1] تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ[2] بھول گئے.
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
آیت ۶۸:۲۷ کھولیںنہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.[1]
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ
آیت ۶۸:۲۸ کھولیںان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟[1]
قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
آیت ۶۸:۲۹ کھولیںتو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.[1]
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَلَٰوَمُونَ
آیت ۶۸:۳۰ کھولیںپھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.
قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ
آیت ۶۸:۳۱ کھولیںکہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرٗا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
آیت ۶۸:۳۲ کھولیںکیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب[1] اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.
كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ
آیت ۶۸:۳۳ کھولیںیوں ہی آفت آتی ہے[1] اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.[2]
إِنَّ لِلۡمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمۡ جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۶۸:۳۴ کھولیںپرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں.
أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۶۸:۳۵ کھولیںکیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.[1]
مَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُونَ
آیت ۶۸:۳۶ کھولیںتمہیں کیا ہوگیا، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
أَمۡ لَكُمۡ كِتَٰبٞ فِيهِ تَدۡرُسُونَ
آیت ۶۸:۳۷ کھولیںکیا تمہارے پاس کوئی کتاب[1] ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
إِنَّ لَكُمۡ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
آیت ۶۸:۳۸ کھولیںکہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟
أَمۡ لَكُمۡ أَيۡمَٰنٌ عَلَيۡنَا بَٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ إِنَّ لَكُمۡ لَمَا تَحۡكُمُونَ
آیت ۶۸:۳۹ کھولیںیا تم نے ہم سے کچھ قسمیں لی ہیں؟ جو قیامت تک باقی رہیں کہ تمہارے لیے وه سب ہے جو تم اپنی طرف سے مقرر کر لو.[1]
سَلۡهُمۡ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
آیت ۶۸:۴۰ کھولیںان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہدار (اور دعویدار) ہے؟[1]
أَمۡ لَهُمۡ شُرَكَآءُ فَلۡيَأۡتُواْ بِشُرَكَآئِهِمۡ إِن كَانُواْ صَٰدِقِينَ
آیت ۶۸:۴۱ کھولیںکیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہئے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں.[1]
يَوۡمَ يُكۡشَفُ عَن سَاقٖ وَيُدۡعَوۡنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ
آیت ۶۸:۴۲ کھولیںجس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے.[1]