القلم ⁦۶۸:۱۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۵ · پارہ ۲۹

وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ

Wala yastathnoon

تراجم

اور انشاءاللہ نہ کہا.

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور یہ (کہتے ہوئے) وہ کوئی استثناء نہیں کر رہے تھے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس کا ایک مطلب تو یہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے یہ ارادہ کیا تھا کہ سارے کا سارا پھل ہم توڑ لیں گے، اور اس کے کسی حصے کا استثناء نہیں کریں گے، یعنی کوئی حصہ غریبوں کے لیے نہیں چھوڑیں گے۔ دوسرے استثناء کرنے کا ایک مطلب ”ان شاء اللہ“ کہنا بھی ہوتا ہے۔ اس صورت میں مطلب یہ ہوگا کہ جب وہ یہ کہہ رہے تھے کہ ہم صبح ہوتے ہی پھل توڑ لیں گے تو اس وقت انہوں نے ”ان شاء اللہ“ نہیں کہا تھا

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  2. يَسْتَثْنُونَyastathnūnaوہ استثناء کررہے تھے
    مادہ
    ثني
    اصل لفظ
    يَسْتَثْنُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

اور انشاء اللہ نہ کہا۔ یعنی صبح ہوتے ہی پھل اتار لیں گے اور پیداوار کاٹ لیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan