القلم ۶۸:۳۵
أَفَنَجۡعَلُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ كَٱلۡمُجۡرِمِينَ
AfanajAAalu almuslimeena kalmujrimeen
تراجم
کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناه گاروں کے کردیں گے.[1]
- مشرکین مکہ کہتے تھے کہ اگر قیامت ہوئی تو وہاں بھی ہم مسلمانوں سے بہتر ہی ہونگے، جیسے دنیا میں ہم مسلمانوں سے زیادہ آسودہ حال ہیں۔ اللہ تعالٰی نے ان کے جواب میں فرمایا، یہ کس طرح ممکن ہے ہم مسلمانوں کو یعنی اپنے فرماں برداروں کو مجرموں یعنی نافرمانوں کی طرح کر دیں گے مطلب یہ ہے کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالٰی عدل وانصاف کے خلاف دونوں کو یکساں کردے۔
بھلا کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کے برابر کردیں گے ؟
لفظ بہ لفظ
- أَفَنَجْعَلُafanajʿaluکیا بھلا ہم کردیں
- مادہ
- جعل
- اصل لفظ
- جَعَلَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · حرفِ زائد · فعل
- ٱلْمُسْلِمِينَl-mus'limīnaمسلمانوں کو۔ فرماں بردار کو
- مادہ
- سلم
- اصل لفظ
- مُسْلِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسمِ علم
- كَٱلْمُجْرِمِينَkal-muj'rimīnaمجرموں کی طرح
- مادہ
- جرم
- اصل لفظ
- مُجْرِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناہ گاروں کے کر دیں گے (١) ٣٥۔١ مشرکین مکہ کہتے تھے کہ اگر قیامت ہوئی تو وہاں بھی ہم مسلمانوں سے بہتر ہی ہونگے، جیسے دنیا میں ہم مسلمانوں سے زیادہ آسودہ حال ہیں۔ اللہ تعالٰی نے ان کے جواب میں فرمایا، یہ کس طرح ممکن ہے ہم مسلمانوں کو یعنی اپنے فرماں برداروں کو مجرموں یعنی نافرمانوں کی طرح کر دیں گے مطلب یہ ہے کہ یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ اللہ تعالٰی عدل وانصاف کے خلاف دونوں کو یکساں کردے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan