صفحہ ۵۶۴
الملك
فَلَمَّا رَأَوۡهُ زُلۡفَةٗ سِيٓـَٔتۡ وُجُوهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ وَقِيلَ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تَدَّعُونَ
آیت ۶۷:۲۷ کھولیںجب یہ لوگ اس[1] وعدے کو قریب تر پالیں گے اس وقت ان کافروں کے چہرے بگڑ جائیں گے[2] اور کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے جسے تم طلب کیا کرتے تھے.[3]
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَهۡلَكَنِيَ ٱللَّهُ وَمَن مَّعِيَ أَوۡ رَحِمَنَا فَمَن يُجِيرُ ٱلۡكَٰفِرِينَ مِنۡ عَذَابٍ أَلِيمٖ
آیت ۶۷:۲۸ کھولیںآپ کہہ دیجئے! اچھا اگر مجھے اور میرے ساتھیوں کو اللہ تعالیٰ ہلاک کردے یا ہم پر رحم کرے (بہر صورت یہ تو بتاؤ) کہ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچائے گا؟[1]
قُلۡ هُوَ ٱلرَّحۡمَٰنُ ءَامَنَّا بِهِۦ وَعَلَيۡهِ تَوَكَّلۡنَاۖ فَسَتَعۡلَمُونَ مَنۡ هُوَ فِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٖ
آیت ۶۷:۲۹ کھولیںآپ کہہ دیجئے! کہ وہی رحمٰن ہے ہم تو اس پر ایمان ﻻچکے[1] اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے[2]۔ تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ صریح گمراہی میں کون ہے؟[3]
قُلۡ أَرَءَيۡتُمۡ إِنۡ أَصۡبَحَ مَآؤُكُمۡ غَوۡرٗا فَمَن يَأۡتِيكُم بِمَآءٖ مَّعِينِۭ
آیت ۶۷:۳۰ کھولیںآپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارے (پینے کا) پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہارے لیے نتھرا ہوا پانی ﻻئے؟[1]
القلم
Al-Qalam
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
نٓۚ وَٱلۡقَلَمِ وَمَا يَسۡطُرُونَ
آیت ۶۸:۱ کھولیںن[1] ، قسم ہے قلم کی اور[2] اس کی جو کچھ کہ وه (فرشتے) لکھتے ہیں.[3]
مَآ أَنتَ بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ بِمَجۡنُونٖ
آیت ۶۸:۲ کھولیںتو اپنے رب کے فضل سے دیوانہ نہیں ہے.[1]
وَإِنَّ لَكَ لَأَجۡرًا غَيۡرَ مَمۡنُونٖ
آیت ۶۸:۳ کھولیںاور بے شک تیرے لیے بے انتہا اجر ہے.[1]
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٖ
آیت ۶۸:۴ کھولیںاور بیشک تو بہت بڑے (عمده) اخلاق پر ہے.[1]
فَسَتُبۡصِرُ وَيُبۡصِرُونَ
آیت ۶۸:۵ کھولیںپس اب تو بھی دیکھ لے گا اور یہ بھی دیکھ لیں گے.[1]
بِأَييِّكُمُ ٱلۡمَفۡتُونُ
آیت ۶۸:۶ کھولیںکہ تم میں سے کون فتنہ میں پڑا ہوا ہے.
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعۡلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعۡلَمُ بِٱلۡمُهۡتَدِينَ
آیت ۶۸:۷ کھولیںبیشک تیرا رب اپنی راه سے بہکنے والوں کو خوب جانتا ہے، اور وه راه یافتہ لوگوں کو بھی بخوبی جانتا ہے.
فَلَا تُطِعِ ٱلۡمُكَذِّبِينَ
آیت ۶۸:۸ کھولیںپس تو جھٹلانے والوں کی نہ مان.[1]
وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ
آیت ۶۸:۹ کھولیںوه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.[1]
وَلَا تُطِعۡ كُلَّ حَلَّافٖ مَّهِينٍ
آیت ۶۸:۱۰ کھولیںاور تو کسی ایسے شخص کا بھی کہا نہ ماننا جو زیاده قسمیں کھانے واﻻ.
هَمَّازٖ مَّشَّآءِۭ بِنَمِيمٖ
آیت ۶۸:۱۱ کھولیںبے وقار، کمینہ، عیب گو، چغل خور.
مَّنَّاعٖ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
آیت ۶۸:۱۲ کھولیںبھلائی سے روکنے واﻻ حد سے بڑھ جانے واﻻ گنہگار.
عُتُلِّۭ بَعۡدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
آیت ۶۸:۱۳ کھولیںگردن کش پھر ساتھ ہی بے نسب ہو.[1]
أَن كَانَ ذَا مَالٖ وَبَنِينَ
آیت ۶۸:۱۴ کھولیںاس کی سرکشی صرف اس لیے ہے کہ وه مال واﻻ اور بیٹوں واﻻ ہے.[1]
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۶۸:۱۵ کھولیںجب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ تو اگلوں کے قصے ہیں.