القلم ⁦۶۸:۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۴ · پارہ ۲۹

وَدُّواْ لَوۡ تُدۡهِنُ فَيُدۡهِنُونَ

Waddoo law tudhinu fayudhinoon

تراجم

وه تو چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی وہ تو چاہتے ہیں کہ تو ان کے معبودوں کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے تو وہ بھی تیرے بارے میں نرم رویہ اختیار کریں باطل پرست اپنی باطل پرستی کو چھوڑنے میں ڈھیلے ہو جائیں گے۔ اس لئے حق میں خوشامد، حکمت، تبلیغ اور کار نبوت کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

یہ چاہتے ہیں کہ تم ڈھیلے پڑجاؤ تو یہ بھی ڈھیلے پڑجائیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : کافروں کی طرف سے کئی بار اس قسم کی تجویزیں پیش کی گئی تھیں کہ اگر آنحضرت ﷺ اپنے فرائض تبلیغ کی ادائیگی میں کچھ نرمی کا مظاہرہ فرمائیں اور ہمارے بتوں کو باطل نہ کہیں تو ہم بھی آپ کو ستانا چھوڑ دیں گے۔ یہ ان کی اس تجویز کی طرف اشارہ ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَدُّوا۟waddūوہ چاہتے ہیں
    مادہ
    ودد
    اصل لفظ
    وَدَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لَوْlawکاش تم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  3. تُدْهِنُtud'hinuسستی کرو
    مادہ
    دهن
    اصل لفظ
    يُدْهِنُ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. فَيُدْهِنُونَfayud'hinūnaتو وہ بھی سستی کریں۔ مداہنت کریں
    مادہ
    دهن
    اصل لفظ
    يُدْهِنُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

وہ چاہتے ہیں کہ تو ذرا ڈھیلا ہو تو یہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں (١) ٩۔١ وہ چاہتے ہیں کہ تو ان کے معبودوں کے بارے میں نرم رویہ اختیار کرے تو وہ بھی تیرے بارے میں نرم رویہ اختیار کریں باطل پرست اپنی باطل پرستی کو چھوڑنے میں ڈھیلے ہو جائیں گے۔ اس لئے حق میں خوشامد، حکمت، تبلیغ اور کار نبوت کے لئے سخت نقصان دہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan