صفحہ ۵۹۷
التين
At-Tin
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيۡتُونِ
آیت ۹۵:۱ کھولیںقسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.
وَطُورِ سِينِينَ
آیت ۹۵:۲ کھولیںاور طور سِینِین کی.[1]
وَهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ٱلۡأَمِينِ
آیت ۹۵:۳ کھولیںاور اس امن والے شہر کی.[1]
لَقَدۡ خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَٰنَ فِيٓ أَحۡسَنِ تَقۡوِيمٖ
آیت ۹۵:۴ کھولیںیقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.[1]
ثُمَّ رَدَدۡنَٰهُ أَسۡفَلَ سَٰفِلِينَ
آیت ۹۵:۵ کھولیںپھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.[1]
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فَلَهُمۡ أَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُونٖ
آیت ۹۵:۶ کھولیںلیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.[1]
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِٱلدِّينِ
آیت ۹۵:۷ کھولیںپس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.[1]
أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَحۡكَمِ ٱلۡحَٰكِمِينَ
آیت ۹۵:۸ کھولیںکیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.[1]
العلق
Al-Alaq
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
آیت ۹۶:۱ کھولیںپڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.[1]
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
آیت ۹۶:۲ کھولیںجس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
آیت ۹۶:۳ کھولیںتو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.[1]
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
آیت ۹۶:۴ کھولیںجس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
آیت ۹۶:۵ کھولیںجس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.
كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ
آیت ۹۶:۶ کھولیںسچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ
آیت ۹۶:۷ کھولیںاس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ
آیت ۹۶:۸ کھولیںیقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ
آیت ۹۶:۹ کھولیں(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
آیت ۹۶:۱۰ کھولیںجبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ
آیت ۹۶:۱۱ کھولیںبھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.[1]
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ
آیت ۹۶:۱۲ کھولیںیا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
آیت ۹۶:۱۳ کھولیںبھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.[1]
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
آیت ۹۶:۱۴ کھولیںکیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.[1]
كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
آیت ۹۶:۱۵ کھولیںیقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.[1]
نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ
آیت ۹۶:۱۶ کھولیںایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.[1]
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
آیت ۹۶:۱۷ کھولیںیہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
آیت ۹۶:۱۸ کھولیںہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.[1]
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
آیت ۹۶:۱۹ کھولیںخبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.[1]