العلق

Al-Alaq

سورت ۹۶ · آیات: ۱۹ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ

    آیت ⁦۹۶:۱⁩ کھولیں

    پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.[1]

  2. خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ

    آیت ⁦۹۶:۲⁩ کھولیں

    جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.[1]

  3. ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ

    آیت ⁦۹۶:۳⁩ کھولیں

    تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.[1]

  4. ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ

    آیت ⁦۹۶:۴⁩ کھولیں

    جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]

  5. عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ

    آیت ⁦۹۶:۵⁩ کھولیں

    جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.

  6. كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۶⁩ کھولیں

    سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.

  7. أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۷⁩ کھولیں

    اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.

  8. إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۸⁩ کھولیں

    یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.

  9. أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ

    آیت ⁦۹۶:۹⁩ کھولیں

    (بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.

  10. عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ 

    آیت ⁦۹۶:۱۰⁩ کھولیں

    جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.[1]

  11. أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۱۱⁩ کھولیں

    بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.[1]

  12. أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۱۲⁩ کھولیں

    یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]

  13. أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ

    آیت ⁦۹۶:۱۳⁩ کھولیں

    بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.[1]

  14. أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ

    آیت ⁦۹۶:۱۴⁩ کھولیں

    کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.[1]

  15. كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ

    آیت ⁦۹۶:۱۵⁩ کھولیں

    یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.[1]

  16. نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ

    آیت ⁦۹۶:۱۶⁩ کھولیں

    ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.[1]

  17. فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ

    آیت ⁦۹۶:۱۷⁩ کھولیں

    یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.

  18. سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

    آیت ⁦۹۶:۱۸⁩ کھولیں

    ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.[1]

  19. كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩

    آیت ⁦۹۶:۱۹⁩ کھولیں

    خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.[1]