العلق ⁦۹۶:۱۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۷ · پارہ ۳۰

أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ

Aw amara bittaqwa

تراجم

یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اخلاص، توحید اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے۔ تو کیا یہ چیزیں ( نماز پڑھنا اور تقویٰ کی تعلیم دینا ) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دیں جائیں؟

یا تقوی کا حکم دیتا ہو (تو کیا اسے روکنا گمراہی نہیں ؟)

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  2. أَمَرَamaraاس نے حکم دیا
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِٱلتَّقْوَىٰٓbil-taqwāتقویٰ کا
    مادہ
    وقي
    اصل لفظ
    تَقْوَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو۔ (۱) ۱۲۔۱یعنی اخلاص، توحید، اور عمل صالح کی تعلیم، جس سے جہنم کی آگ سے انسان بچ سکتا ہے تو کیا یہ چیزیں (نماز، روزہ وغیرہ) ایسی ہیں کہ ان کی مخالفت کی جائے اور اس پر اس کو دھمکیاں دی جائیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan