العلق ⁦۹۶:۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۷ · پارہ ۳۰

ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ

Allathee AAallama bilqalam

تراجم

جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. قَلَمٌ کے معنی ہیں قطع کرنا، تراشنا، قلم بھی پہلے زمانے میں تراش کر ہی بنائے جاتے تھے، اس لئے آلۂ کتابت کو قلم سے تعبیر کیا۔ کچھ علم تو انسان کے ذہن میں ہوتا ہے، کچھ کا اظہار زبان کے ذریعے سے ہوتا ہے اور کچھ انسان قلم سے کاغذ پر لکھ لیتا ہے۔ ذہن وحافظہ میں جو ہوتا ہے، وہ انسان کے ساتھ ہی چلا جاتا ہے۔ زبان سے جس کا اظہار کرتا ہے، وہ بھی محفوظ نہیں رہتا۔ البتہ قلم سے لکھا ہوا، اگر وہ کسی وجہ سے ضائع نہ ہو تو ہمیشہ محفوظ رہتا ہے، اسی قلم کی بدولت تمام علوم، پچھلے لوگوں کی تاریخیں اور اسلاف کا علمی ذخیرہ محفوظ ہے۔ حتیٰ کہ آسمانی کتابوں کی حفاظت کا بھی ذریعہ ہے۔ اس سے قلم کی اہمیت محتاج وضاحت نہیں رہتی۔ اسی لئے اللہ نے سب سے پہلے قلم کو پیدا کیا اور اس کو تمام مخلوقات کی تقدیر لکھنے کا حکم دیا۔

جس نے قلم سے تعلیم دی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِىalladhīوہ جس نے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  2. عَلَّمَʿallamaسکھایا
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. بِٱلْقَلَمِbil-qalamiساتھ قلم کے
    مادہ
    قلم
    اصل لفظ
    قَلَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا۔ (۱) ٤۔۱قلم کا معنی ہے قطع کرنا، تراشنا، قلم بھی پہلے زمانے میں تراش کر ہی بنائے جاتے تھے۔ اس لیے آلہ کتابت کو قلم سے تعبیر کیا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan